Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کاکراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں او ر مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پروہائٹ ہاؤس پر مظاہر ہ


متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کاکراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں او ر مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پروہائٹ ہاؤس پر مظاہر ہ
 Posted on: 4/11/2016
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کاکراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں او ر مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پروہائٹ ہاؤس پر مظاہر ہ
مقتدر حلقے اپنی آئین اور پاکستان کی استحکام و سلامتی کے خلاف پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے محب وطن مہاجروں اور انکے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔ متین یوسف 
ایم کیو ایم کو دہشت گردی اور طالبانائزیشن کے خلاف واضح پالیسی رکھنے پر نشانہ بنایا جانا مقتدر حلقوں کے کردار پر بڑے سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ عمران حسین 
کارکنان و ہمدردان سمیت واشنگٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت۔ وہائٹ ہاؤس میں احتجاجی پٹیشن جمع کرائی گئی
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔ 11؍ اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکا کے زیر اہتمام امریکی صدر کی رہائشگاہ المعروف وائٹ ہاؤس کے سامنے کراچی و شہری سندھ میں جاری حالیہ آپریشن کی آڑ میں مہاجر قوم اور اسکی واحد نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو دیوار سے لگانے، ایم کیو ایم کے دفاتر پر غیر قانونی چھاپوں، بے گناہ مہاجر کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں اور جبری لاپتہ کئے جانے، دھونس دھمکی، جبر و تشدد سے وفاداریاں تبدیل کرائے جانے کی کوششوں، مہاجر کارکنوں کے ماورائے آئین و عدالت قتال کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف و اراکین ، ایم کیو ایم امریکا کے مختلف چیپٹرز کے ذمہ داران و کاکنان سمیت بڑی تعداد میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں کراچی آپریشن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں خصوصاََ ماورائے عدالت قتال کے خلاف نعروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرے کی کوریج کیلئے مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن متین یوسف نے کہا کہ مہاجر قیام پاکستان سے قبل بھی پاکستانی تھے اگر مہاجر قوم اپنی جان و مال لٹا کر اور بیس لاکھ جانوں کا نذرانہ نہ دیتی تو آج تک قیام پاکستان کا خواب محض خواب ہی رہتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور پاکستانیوں کی بد قسمتی ہے کہ قیام پاکستان کے ساتھ ہی ابن الوقتوں نے ہوا کا رخ پہچانتے ہوئے پہلے پاکستان مسلم لیگ اور اسکے بعد پورے پاکستان کے وسائل پر غاصبانہ قبضہ جما لیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم یا انکی واحد نمائندہ جماعت ’’را‘‘ کے ایجنٹس نہیں بلکہ سچے محب الوطن پاکستانی ہیں لہٰذا ایم کیو ایم کو حاصل مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو مقدم رکھیں اور مہاجروں کی اپنی صلاحیتیں استحکام پاکستان کے لئے استعمال کرنے کا موقع دیں۔ ایم کیو ایم امیرکا کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل اور ایم کیو ایم واشنگٹن چیپٹر کی ایڈہاک انچارج عمران حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کی روز اول سے جاری پالیسی ہمیں یہ بتاتی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی وہ واحد حقیقی سیکولر، لبرل اور ترقی پسند جماعت ہے جو پاکستان کو جناح کا حقیقی پاکستان بنانا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس میں جرائم کیلئے زیرو ٹالرنس ہے جسکا دہشت گردی، طالبانائزیشن و داعش کے حمایتوں اور سہولت کاروں کے خلاف نہایت واضح اور دو ٹوک موقف ہے اور اسی پاداش میں ایم کیو ایم اور مہاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے باشعور طبقے نے 1978ء سے صرف ایم کیو ایم کو اپنے مینڈیٹ کا حقدار قرار دیا ہے جو آپ تسلیم نہیں کرتے اور ایم کیو ایم میں شکست و ریخت کی خواہش اور کو شش کرتے رہتے ہیں مگر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آپ کو اس میں ماضی میں بھی ناکام ہوئی اور آئندہ بھی ان کوششوں کا یہی انجام ہوگا ۔ پاکستان اور پاکستانیوں کی بہتری اس ہی میں ہے کہ ریاستی وسائل صرف مقتدر طبقہ کی بجائے اس میں ہرشہری کو برابر کا حصہ دار سمجھا اور تسلیم کیا جائے۔ غداری کی سندیں بانٹنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی آئنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی مقرر کردہ ذمہ داریقں کو احسن طریق پر ادا کیا جائے۔اس موقع پر میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندوں کو کراچی میں جاری آپریشن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خصوصاََ ماورائے عدالت قتال کے حوالے سے دستاویزی اور ویڈیو شواہد فراہم کئے گئے جبکہ وہائٹ ہاؤس میں احتجاجی پٹیشن بھی جمع کروائی گئی۔


7/19/2024 4:32:13 PM