Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کیلئے۔۔۔ ایک گمنام کی دعا


قائد تحریک جناب الطاف حسین کیلئے۔۔۔ ایک گمنام کی دعا
 Posted on: 4/10/2016
قائد تحریک جناب الطاف حسین کیلئے۔۔۔ ایک گمنام کی دعا
مورخہ 10اپریل 2016ء
کرم مانگتا ہوں عطا مانگتا ہوں ۔۔۔ الہٰی میں تجھ سے قائد الطاف حسین کیلئے دعامانگتا ہوں 
نہ مانگوں گا تجھ سے تو مانگوں کا کس سے ۔۔۔ تیرا ہوں تجھ سے دعا مانگتا ہوں 
پریشانیاں میرے قائد اور تحریک کو گہرے ہوئے ہیں۔۔۔ پریشانیوں سے پناہ مانگتا ہوں
یا اللہ پاک تیرے پیارے محبوب آقائے دوجہاں محمد مصطفی ﷺ کا واسطہ میرے قائد الطاف حسین بھائی کو وہ تمام بھلائیاں دے جو نبی پاک ﷺ نے مانگی اور ان تمام چیزوں سے آپ حفاظت فرمائے جن نبی پاک ﷺ نے حفاظت مانگی ۔
یا اللہ تجھے اپنے مالک ہونے کا واسطہ ۔۔۔ یا للہ تجھے اپنے محبوب نبی ﷺ کی مسکراہٹ کا واسطہ ۔۔۔یا للہ تجھے مولا علی کی نماز کا واسطہ ۔۔۔ یا للہ تجھے بی بی فاطمہ کی دعا کا واسطہ ۔۔۔یا اللہ تجھے جنت کے شہزادے حضرت امام حسن اور امام حسین کی تلاوت کاواسطہ ۔۔۔ یااللہ تجھے معصوم اصفر کی شہادت کا واسطہ ۔۔۔میرے قائد الطاف حسین کے خلاف جوبین الاقوامی سازش ہورہی ہے۔۔۔ ان سازشوں کو اور ان کے تانے بانے بنے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نیست ونابود کر دے۔۔۔ ناکامی ان ظالموں کامقدر بنے کامیابی وکامرانی میرے قائد الطاف حسین کا مقدر بنے ۔۔۔ یا پاک پرور دگار دو عالم نبی کریم ﷺکی زلفوں کا واسطہ ۔۔۔ پنجتن کے صدقے میں شہدائے کربلا کے صدقے میں میرے قائد الطاف حسین کو صحت وتندرستی عمر خضر عنایت فرما ۔۔۔یامولا کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار اولیا کرام ،پیغمبر وں کے صدقے ان کے طفیل میں میرے قائد الطاف حسین کو حاسدوں کے حسدشرپسندوں کے شر سے دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھنا ۔۔۔اور ان پر اپنا خاص رحم کرم فرما نا۔۔۔ یارب کریم تجھے تیرے پیارے محبوب کا واسطہ میرے قائد الطاف حسین بھائی کو اپنے حفظ وامان میں رکھنا ۔۔۔ یا مالک تیرے پیارے محبوب کی آل اولاد کے صدقے طفیل میں میرے قائد الطاف حسین بھائی کو اپنے نیک مقصدو مشن میں کامیابی وکامرانی عطا فرما ۔۔۔یامالک سرکار مدینہ ﷺ کے واسطہ میرے قائد الطاف حسین کا سایہ ہم سب ساتھیوں پر تادیر قائم ودائم رکھنا ۔۔۔ الہٰی میرا قائد الطاف حسین بھائی حق پرستی کا پرچم لیکر چلا ہے وہ صرف اور صرف تیری ناراضگی اور غیض وغضب سے ڈرتا ہے اسکے علاوہ کسی بھی زمینی طاقت رکھنے والے سے نہیں ڈرتا ہے نہ وہ بکنے والا ہے اور نہ ہی جھکنے والا ہے ۔۔۔ یا اللہ پاک میرے قائد الطاف حسین کی غیبی مالی مدد فرما۔۔۔حق پرستی کی تحریک کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرما ۔۔۔ میرے قائد الطاف حسین اور ان کے وفادار جانثار مخلص چاہنے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ محفوظ۔ رکھناآمیں ثمہ آمین 

7/19/2024 4:28:53 PM