Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245 اورپی ایس 115 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدواران کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی خوشی میں نائن زیرو پر شاندار جشن فتح منایا گیا


این اے 245 اورپی ایس 115 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدواران کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی خوشی میں نائن زیرو پر شاندار جشن فتح منایا گیا
 Posted on: 4/8/2016 1
این اے 245 اورپی ایس 115 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدواران کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی خوشی میں نائن زیرو پر شاندار جشن فتح منایا گیا
حق و سچ کی فتح پر کارکنان و حق پرست عوام نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور میٹھائیاں تقسیم بھی کی

کراچی ۔۔۔ 08؍ اپریل 2016 ء 
کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست امیدواران کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی خوشی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پرجشن فتح منایا گیا جس میں بزرگوں ،خواتین ، نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جشن فتح کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے رہائشگاہ المعروف نائن زیرو کے سامنے خوبصورت اسٹیج لگایا گیا تھا جس پر NA-245 اور PS-115 میں ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی کے حوالے سے مبارکباد کے کلمات تحریر تھے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرز ، ڈپٹی کنوینرز ، اراکین رابطہ کمیٹی، ایم کیو ایم سی ای سی کے ارکان ،مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیاتی نمائندوں ، ہمددردوں اور شہر کے مختلف علاقوں سے عوام نے ریلیوں کی شکل میں شرکت کی۔ جشن فتح کی کوریج کے لئے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی پر جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ایم کیو ایم کی کامیابی کی خوشی میں کارکنان و عوام نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ بعدازاں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔


7/19/2024 4:26:10 PM