Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کی رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے چارکارکنان کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت


رابطہ کمیٹی کی رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے چارکارکنان کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت
 Posted on: 4/8/2016 1
رابطہ کمیٹی کی رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے چارکارکنان کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت
جمعرات کو رینجرزنے ایم کیو ایم کے کارکنان کو شہر کے مختلف علاقوں سے بلاجواز گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رابطہ کمیٹی
کارکنان کو بلاجواز گرفتار کر کے جعلی مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔ 7 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جمعرات کو رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے چارکارکنان کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بروز جمعرات رینجرز کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے چار کارکنان کو شہر کے مختلف علاقوں سے بلاجواز گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے گرفتاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے ڈی اے یونٹ کے انچارج نوید انور ولد خورشید انور صدیقی کو ان کی رہائش گاہ گلشن بلاک 2سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسی طرح رینجرز کے اہلکاروں نے یوسی 15لانڈھی ٹاؤن کے کارکن ٹیپو سلطان ولد محمد سلیم اعوان، یوسی28اورنگی ٹاؤن کے کارکن شمشیر علی خان ولد شیر علی خان او یوسی 7لیاقت آباد ٹاؤن کے کارکن محمد ذیشان ولد رشید احمد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو بلاجواز گرفتار کر کے جعلی مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

7/19/2024 4:26:41 PM