Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245اور پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حق پرست عوام وکارکنان کو ندیم نصرت کی دلی مبارکباد


این اے 245اور پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حق پرست عوام وکارکنان کو ندیم نصرت کی دلی مبارکباد
 Posted on: 4/7/2016 1
این اے 245اور پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حق پرست عوام وکارکنان کو ندیم نصرت کی دلی مبارکباد
اس کامیابی پر عوام وکارکنان جمعہ کے روز خدا کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کریں، ندیم نصرت
جن حالات میں ایم کیوایم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے اس پر خدا کا جتناشکر ادا کیا جائے وہ کم ہے
ایم کیوایم نے این اے 245اور نومبر دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی طرح اس الیکشن میں بھی انتہائی نامساعد حالات میں کامیابی حاصل کی ہے،ندیم نصرت
الیکشن میں کامیابی مہاجروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام مظلوم ومحکوم عوام کی فتخ ہے،ندیم نصرت
حقیقی کے غنڈہ عناصر کو اس الیکشن میں ایم کیوایم کے خلاف قتل وغارتگری کی کھلی چھوٹ دی گئی،ندیم نصرت
ایم کیوایم کے دفاتر پر حملے کر کے انہیں آگ لگائی اور کارکنوں کو قاتلانہ حملے کر کے زخمی کیا گیا
تمام تر رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود ،عوام اور کارکنان نے اپنے اتحاد میں دراڑ نہ آنے دی،ندیم نصرت
ایم کیوایم میں جہاں تمام زبان بونے والے حق پرست عوام شامل ہیں وہاں غیر مسلموں کی بھی بہت بڑی تعداد بھی شامل ہے
لندن۔۔7اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے تمام حق پرست عوام وکارکنان کو این اے 245اور پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کر تے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کامیابی پر جمعہ کے روز خدا کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کریں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے این اے 245اور نومبر دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی طرح اس الیکشن میں بھی انتہائی نامساعد اور غیر معمولی حالات میں کامیابی حاصل کی ہے ،اس وقت بھی ایم کیوایم کے ہزاروں ذمہ دار اور کارکن اسیر ،لاپتہ اور روپوش ہیں ، ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل مسلسل جاری ہے ،قائد تحریک الطاف حسین کے خطابات پر پابندی ہے ،حقیقی کے غنڈہ عناصر کو اس الیکشن میں ایم کیوایم کے خلاف قتل وغارتگری کی کھلی چھوٹ دی گئی جنہوں نے ایم کیوایم کے دفاتر پر حملے کر کے انہیں آگ لگائی اور کارکنوں کو قاتلانہ حملے کر کے زخمی کیا ، ان تمام تر رکاوٹوں اور پابندیوکے باوجود ،عوام اور کارکنان نے اپنے اتحاد میں دراڑ نہ آنے دی اور اس الیکشن میں بھی ایم کیوایم کو ایک مرتبہ پھر کامیابی دلائی ۔انہوں نے کہا کہ جن حالات میں ایم کیوایم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے اس پر خدا کا جتناشکر ادا کیا جائے وہ کم ہے ، یہ فتح حق پرستی کی فتح ہے مہاجروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام مظلوم ومحکوم عوام کی فتخ ہے ۔ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیوایم میں جہاں تمام زبان بونے والے حق پرست عوام شامل ہیں وہاں غیر مسلموں کی بہت بڑی تعداد بھی شامل ہے اور میں ان سے بھی درخواست کر تا ہوں کہ وہ بھی اپنے مذہبی عقیدہ کے مطابق اس کامیابی پر شکر ادا کریں ۔

7/19/2024 4:32:01 PM