Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اورسمندر مردار وں کو اپنے اندر نہیں رکھتا ، مردہ ضمیر لوگ ایم کیو ایم سے باہر نکل رہے ہیں،عبدالحسیب


ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اورسمندر مردار وں کو اپنے اندر نہیں رکھتا ، مردہ ضمیر لوگ ایم کیو ایم سے باہر نکل رہے ہیں،عبدالحسیب
 Posted on: 4/7/2016 1
ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اورسمندر مردار وں کو اپنے اندر نہیں رکھتا ، مردہ ضمیر لوگ ایم کیو ایم سے باہر نکل رہے ہیں،عبدالحسیب
ایم کیو ایم عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن ہے اور اس کی جدوجہد پیار و محبت اور امن و آشتی اور بھائی چارے پر مبنی ہے ،عبدالحسیب
ظلم کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو حق کا سورج طلوع ضرور ہوتا ہے،اقبال مقدم 
قائدِ تحریک الطاف حسین پر " را" کے الزامات لگانے والے خود ہندی زبان میں اپنی حقیقی وابستگی کو بیان کررہے ہیں ،اقبال مقدم
بد کردار عناصر مہاجر قوم کے غدار ہیں جن کو حیدرآباد کے مہاجر عوام سمیت تمام مظلوم قومیں مسترد کر چکی ہیں ،ظفر خان 
ایم کیو ایم حیدرآباد زونل آفس پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔07 ،اپریل،2016 ء
ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اورسمندر مردار وں کو اپنے اندر نہیں رکھتا ، مردہ ضمیر لوگ ایم کیو ایم سے باہر نکل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے حیدرآباد زونل آفس پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان و اراکین زونل کمیٹی ،حق پر ست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، راشد خلجی، سیکٹرز و یونٹس اور شعبہ جات سمیت شعبہ خواتین کی ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن ہے اور اس کا نظر یہ پیار و محبت اور امن و آشتی اور بھائی چارے پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن تحریکوں کی جدوجہد میں اخلاص شامل ہوتا ہے وہ بارگاہ خد اوندی میں شرف مقبولیت حاصل کرتی ہیں اور قائدِ تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم بھی اُن تحریکوں میں شامل ہے جس کو اللہ تعالی کی مدد حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا اپنے قائد پر غیر متزلزل یقین اور بھروسہ کل بھی تھا اور آ ج بھی ہے اور کوئی منکر عہد ان کے درمیان نفرتیں پیدا نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر ایک بار پھر ریاستی جنگ مسلط کی جاچکی ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان اس بار بھی باطل قوتوں کے سامنے حق پرستی کی چٹان ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ انسان جب اپنی حقیقت بھول جاتا ہے تو دنیا بھی اسے بھول جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترسازشوں کے مقابلے کیلئے ہمیں جدوجہد کو مزید تیز سے تیز کرنے اور اپنے اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو حق کاسورج طلوع ضرور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف 
حسین پر " را" کے الزامات لگانے والے خود ہندی زبان میں اپنی حقیقی وابستگی کو بیان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دنیا ان ضمیر
فروشوں کا انجام دیکھے گی کیونکہ یہ قانون قدرت ہے کہ حق آنے کیلئے ہے اور باطل مٹ جانے کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ اپنے اتحاد کو مزید مضبوط سے مضبوط بنائیں ۔اجلاس سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان نے خطابکرتے ہوئے کہا کہ مائنس الطاف حسین کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے جاں نثاروں کا شہر ہے اور یہاں کوئی بھی گھناؤنی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام اُن بدکردار لوگوں سے بخوبی واقف ہیں جن کو شہر پر زبردستی مسلط کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بد کردار عناصر مہاجر قوم کے غدار ہیں جن کو حیدرآباد کے مہاجر عوام سمیت تمام مظلوم قومیں مسترد کر چکی ہیں۔اجلا س سے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتازاور انچارج شعبہ خواتین رضوانہ اسلم نے بھی خطاب کیا۔ 
محکمہ صحت کی غفلت اور لاپروائی کی بدولت معصوم بچے خسرے جیسی مہلک بیماریوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور صوبائی حکومت چین کی بانسری بجارہی ہے، حق پرست ایم پی اے صابر قائمخانیمحکمہ صحت کے افسران سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، حق پرست ایم پی اے صابر قائمخانیاللہ بخش گوٹھ شیخ محلے کوہسار میں خسرے کی مہلک بیماری کے باعث 7 بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت حیدرآباد کے افسران سے رابطہ کیا اور کوہسارجنرل اسپتال پہنچ گئے اور خسرے کی بیماری میں مبتلا بچوں کی عیادت کی۔.

7/19/2024 4:20:10 PM