Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی و قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ہی خواتین کو برابری کے حقوق دلوانے کے لئے آواز حق بلند کی۔کشور زہرہ


بانی و قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ہی خواتین کو برابری کے حقوق دلوانے کے لئے آواز حق بلند کی۔کشور زہرہ
 Posted on: 4/6/2016 1
بانی و قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ہی خواتین کو برابری کے حقوق دلوانے کے لئے آواز حق بلند کی۔کشور زہرہ 
آج اے پی ایم ایس او کی جانب سے طالبات کے لئے میچز کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔کشور زہرہ
جامعہ کراچی میں جب تک قائد تحریک الطاف حسین کا نظریہ موجود ہے اس تک نہ کوئی طالبات کو تعلیم حاصل کرنے اور نہ ہی ہم نصابی سرگرمیوں سے روک سکتا ہے۔وجیہہ روف
کراچی۔۔۔6، اپریل 2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں جاری پیغام امن کر کٹ ٹورنامنٹ میں آج جامعہ کراچی کی طالبات پر مشتمل 8ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے گئے ۔ اس موقع پر وائس چیئر پرسن وجیہہ روف،جوائنٹ سیکریٹری زونہ نقوی، قومی وومین ٹیم کی کھلاڑی عاعشہ ظفر،نین عابدی،منیبہ اور جامعہ کراچی کے اساتذکرام و طلبا وطالبات بڑی تعداد میں موجود تھے ۔پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ بانی و قائد تحریک نے ہمیشہ خواتین کو برابری کے حقوق دلوانے کے لئے آواز حق بلند کی جناب الطاف حسین ملک کے وہ واحد لیڈر ہے جنہوں نے سب سے پہلے کاروکاری،ونی ،غیرت کے نام پر قتل جیسی فرسودہ رسومات کے خلاف آواز اٹھائی۔اے پی ایم ایس او کی وائس چیئرپرسن وجیہہ روف نے کہا کہ جامعہ کراچی میں جب تک قائد تحریک الطاف حسین کا نظریہ موجود ہے اس وقت تک ہمیں نہ کوئی تعلیم حاصل کرنے سے روک سکتا ہے اور نہ ہی ہم نصابی سرگرمیوں سے روک سکتا ہے گزشتہ کچھ عرصے قبل جامعہ کراچی میں طالبات کو کرکٹ کے کھیلنے کی پاداش میں نام نہاد اسلام کے ٹھیکیداروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اس وقت بھی اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کی طالبات کے ساتھ سراپا احتجاج تھی اور آج اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام طالبات نے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوکر بتادیا ہے کہ جامعہ کراچی ان نام نہاد اسلام کے ٹھیکیداروں کو مسترد کرتی ہے۔

7/19/2024 4:24:07 PM