Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست عوام این اے245اور پی ایس۔115کے ضمنی انتخابات میں بھر پورحصہ لیں۔ الطاف حسین


حق پرست عوام این اے245اور پی ایس۔115کے ضمنی انتخابات میں بھر پورحصہ لیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/7/2016 1
حق پرست عوام این اے245اور پی ایس۔115کے ضمنی انتخابات میں بھر پورحصہ لیں۔ الطاف حسین
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ایم کیو ایم کے امیدواروں کو اپنے ووٹوں سے کامیاب کرایا ہے
جن جماعتوں کے امیدواروں کو ایم کیو ایم کے ہاتھوں مسلسل عبرتناک شکست ہوتی رہی ہے وہ افواہیں پھیلارہے ہیں
عوام مکمل طور پر پر امن رہیں ، متحد رہیں اور اپنے ووٹ کی جمہوری طاقت سے تمام سازشوں کو ناکام بنادیں۔
ایم کیو ایم کے کارکنان اورہمدرد مخالفین کے کسی بھی شرانگیز حربے پر مشتعل نہ ہوں اور پرامن رہیں۔ الطاف حسین
لندن۔۔ 6اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حلقہ این اے۔245اور پی ایس۔ 115کے عوام ، ماؤں بہنوں ،بزرگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات کو اپنے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لے کر حق پرست امیدواروں کو ایک مرتبہ پھر تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرائیں ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ہر زبان، قومیت اور مذہب و فرقہ سے تعلق رکھنے والے عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ایم کیو ایم کے امیدواروں کو اپنے ووٹوں سے کامیاب کرایا ہے اور این اے۔245 اور پی ایس۔115کے ضمنی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم کی تاریخی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں کے امیدواروں کو ایم کیو ایم کے ہاتھوں مسلسل عبرتناک شکست ہوتی رہی ہے وہ نہ صرف افواہیں پھیلارہے ہیں بلکہ پر تشدد حربے بھی استعمال کررہے ہیں لیکن میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مکمل طور پر پر امن رہیں ، متحد رہیں اور اپنے ووٹ کی جمہوری طاقت سے تمام سازشوں کو ناکام بنادیں۔ انہوں نے خاص طور پر خواتین ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ صبح سویرے جاکر اپنا ووٹ استعمال کریں۔
جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنوں وہمدردوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مخالفین کے کسی بھی شرانگیز حربے پر مشتعل نہ ہوں، پرامن رہیں اور الیکشن کو ملتوی کرنے یا متنازعہ بنانے کے لئے کی جانے والی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد اور امن سے ناکام بنادیں۔

7/19/2024 4:18:01 PM