Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ساتھ اپریل 2016ء کے ضمنی انتخابات میں انشاء اللہ حق پر ست امیدواربھاری تعداد میں ووٹ لیکر کامیاب ہونگے،الطاف حسین


7 اپریل 2016ء کے ضمنی انتخابات میں انشاء اللہ حق پر ست امیدواربھاری تعداد میں ووٹ لیکر کامیاب ہونگے،الطاف حسین
 Posted on: 4/5/2016 1
7اپریل 2016ء کے ضمنی انتخابات میں انشاء اللہ حق پر ست امیدواربھاری تعداد میں ووٹ لیکر کامیاب ہونگے،الطاف حسین
لائنز ایریا کے عوام نے ہر مشکل و کڑے وقت میں ایم کیوایم کا ساتھ دیا ہے،الطاف حسین
لائنزایریا کی مائیں بہنیں ،بزرگ اور کارکنان نتائج کی پروہ کئے بغیر بلا خوف وخطر ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں
نارتھ ناظم آباد اور لائنزایر یا کے ذمہ داران وکارکنان و عوام پرامن رہیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہ بنیں ،الطاف حسین
پولیس و ا نتظامیہ اور سرکاری اداروں کے اہلکار ضمنی انتخابات کو پرامن بنانے کیلئے اپنا اہم کر دار ادا کریں،الطاف حسین
پولیس و انتظامیہ ایمانداری سے اپنا کر دار ادا کرتے رہے تو کراچی شہرسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا
ایم کیوایم لائنز ایریا الیکشن آفس میں ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو
لندن۔۔5اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم مخالفین عوام وکارکنان کو چاہے کتنے ہی ظلم وتشدد کانشانہ بنا لیں 7اپریل 2016کو ہونے والے نارتھ ناظم آباد اور لائنزیر یا کے ضمنی انتخابات میں انشاء اللہ حق پر ست امیدواربھاری تعداد میں ووٹ لیکر کامیاب ہونگے۔ یہ بات انہوں نے پیر اور منگل کی درمیان شب ایم کیوایم لائنز ایریا الیکشن آفس میں موجود ذمہ داروں، حق پرست ارکان اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ،علی راشد، وقار علی شاہ ،بلدیاتی نمائندوں،بزرگوں ، خواتین اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ جب سے ایم کیوایم وجود میں آئی ہے اس وقت سے لائنز ایریا کے عوام نے ہر مشکل و کڑے وقت میں ایم کیوایم کا ساتھ دیا ہے گولیوں کی گھن گرج ،گرفتاریوں اور حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے بربریت اور ظلم وتشدد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر ظالموں کے آگے جھکے نہیں اور آج بھی ظلم وزیاتیوں کے باجود لائنزایریا کی مائیں، بہنیں ،بزرگ ،نوجوان اور کارکنان حالات ونتائج کی پروہ کئے بغیر بلا خوف وخطر ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں دن رات مصروف عمل ہیں جس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین اور شاباش پیش کرتا ہوں۔جناب الطاف حسین نے پولیس و انتظامیہ اور سرکاری اداروں کے اہلکارو ں سے کہا کہ وہ 7اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو پرامن بنانے کیلئے ایمانداری اور فرض شناسی سے کام لیتے ہوئے اپنا اہم کر دار ادا کریں ۔انہوں نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد اور لائنزایر یا کے ذمہ داران وکارکنان ، ماؤں بہنوں ،بزرگوں اور نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہ بنیں ۔جناب الطاف حسین نے لائنز ایر یا میں دہشت گردوں کی گرفتاری پر پولیس و انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اگر پولیس و انتظامیہ اسی طرح ایمانداری سے اپنا کر دار ادا کرتے رہے تو کراچی شہرسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ 

7/19/2024 6:22:35 PM