Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
 Posted on: 4/4/2016 1
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب سے قبل حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار 
متاثرین کی جلد از جلد مدد کے لئے فوری طبی امداد اور خوراک مہیا کی جائے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 03؍ اپریل 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے قبل خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی جلد از جلد مدد کے لئے فوری اقدامات کئے جائے اور متاثرین کو فوری طبی امداد اور خوراک مہیا کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ 

7/19/2024 6:33:41 PM