Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ٹی آئی کی جانب سے الزامات ،مارپیٹ اورگندی زبان کااستعمال سراسر غلط ہے۔الطاف حسین


پی ٹی آئی کی جانب سے الزامات ،مارپیٹ اورگندی زبان کااستعمال سراسر غلط ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 4/3/2016 1
پی ٹی آئی کی جانب سے الزامات ،مارپیٹ اورگندی زبان کااستعمال سراسر غلط ہے۔الطاف حسین
سیاست کرنااورالیکشن میں حصہ لیناسب کاحق ہے لیکن سب کوتہذیب وشائستگی اورآداب کا خیال رکھناچاہیے
خواتین کسی طرح خوفزدہ نہیں بلکہ ان کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط اوربلند ہیں
این اے 245 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں نارتھ ناظم آبادمیں ایم کیوایم کے الیکشن کیمپ پر کارکنوں سے گفتگو
لندن۔۔۔3، اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ سیاست کرنااورالیکشن میں حصہ لیناسب کاحق ہے لیکن سب کوتہذیب وشائستگی اورآداب کا خیال رکھناچاہیے،پی ٹی آئی کی جانب سے الزامات ،مارپیٹ اورگندی زبان کااستعمال سراسر غلط ہے۔انہوں نے یہ بات آج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں نارتھ ناظم آبادمیں قائم ایم کیوایم کے الیکشن کیمپ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز کے شانداراجتماع کے انعقادپر کارکنوں،ماؤں،بہنوں،بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کومبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے اجتماعات میں ماؤں بہنوں کی بہت بڑی تعدادکی شرکت اس بات کاثبوت ہے کہ خواتین ایم کیوایم کے ساتھ ہیں ۔ان کی اس بات پر کیمپ پرموجود خواتین نے زوردارنعرے لگائے ۔اس پرجناب الطاف حسین نے کہاکہ خواتین کے پرجوش نعرے اس بات کاثبوت ہیں کہ این اے 245کی خواتین کسی طرح خوفزدہ نہیں بلکہ ان کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط اوربلند ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم کی ریلی پر پی ٹی آئی کے شرپسند وں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سیاست کرنااورالیکشن میں حصہ لیناسب کاحق ہے لیکن سب کوتہذیب وشائستگی اورآداب کا خیال رکھناچاہیے،پی ٹی آئی کی جانب سے الزامات ،مارپیٹ اورگندی زبان کااستعمال سراسر غلط ہے۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں اور خواتین سے کہاکہ وہ گھرگھررابطے کریں اوراپنے پیغام کوپھیلائیں اوراسی طرح محنت ولگن سے کام کریں۔ 

7/19/2024 6:37:28 PM