Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جھوٹے الزامات سے تاریخی حقائق تبدیل نہیں کئے جاسکتے ، ہم پاکستان کے شہری تھے ، شہری ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ رشید گوڈیل


جھوٹے الزامات سے تاریخی حقائق تبدیل نہیں کئے جاسکتے ، ہم پاکستان کے شہری تھے ، شہری ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ رشید گوڈیل
 Posted on: 4/3/2016 1
جھوٹے الزامات سے تاریخی حقائق تبدیل نہیں کئے جاسکتے ، ہم پاکستان کے شہری تھے ، شہری ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ رشید گوڈیل
ایم کیو ایم کے حوالے سے پاکستان میں میڈیا کا رویہ جانبدارانہ اورنہایت غیر ذمہ دارانہ ہے۔ فیصل سبزواری
ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریب کے شرکاء سے خطاب
یوم تاسیس میں ذمہ داران و کارکنان سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت
واشنگٹن ۔۔۔ 03؍ اپریل 2016
متحدہ قومی موومنٹ زیر اہتمام ایم کیو ایم کا 32 واں یوم تاسیس امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نہائت جوش و خروش سے منایا گیا۔ ایم کیو ایم امریکہ کے ہیوسٹن چیپٹر کے تحت منعقدہ تقریب میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید احمد گوڈیل، رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری ہیوسٹن چیپٹر کے کارکنان و ذمہ داران سمیت ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے یہ وطن لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر بنایا ہے کسی کی جانب سے جھوٹے الزام لگانے سے نہ تو تاریخی حقائق تبدیل کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی وطن سے ہماری محبت کو کوئی مشکوک قرار دے سکتا ہے ،ہم کل بھی پاکستانی تھے، ہم آج بھی پاکستانی ہیں ا ورہمیشہ پاکستانی ہی رہیں گے۔ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے پاکستان کے لئے ہم اپنا سب کچھ یہاں تک کہ اپنے اجداد کی قبریں تک ہندوستان میں چھوڑ آئے تھے ۔ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے ایم کیو ایم اور وابستہ افراد پر جھوٹ الزامات لگانا ہماری بے مثال قربانیوں سے انکار اور زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کا تقاضہ یہی ہے کہ اسٹبلشمنٹ متحدہ قومی موومنٹ کو دیوار سے لگانے کی بجائے اسکے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کرے او ر پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایم کیو ایم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے۔ رکن صوبائی اسمبلی سندھ فیصل سبزواری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے بارے میں بھی یہ افواہیں اڑائی گئی تھیں کہ خدانخواستہ ہم نے بھی اپنا ضمیر بیچ ڈالا ہے مگر خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم ان میں سے نہیں ہیں ہمارا کل بھی الطاف حسین تھے اور ہمارا آج بھی الطاف حسین ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ نے ایم کیو ایم کو اسکے قیام سے ہی دل سے تسلیم نہیں کیا اورابتدا سے ہی خواہش و کوشش رہی کہ معاشرے متوسط مگر تعلیم یافتہ طبقے جو ان سے انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی سکت و ہمت رکھتا ہے اسے کبھی پنپنے نہ دیا جائے، انہوں نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ پاکستان میں ظلم و جبر کا سرمایہ دارانہ ،جاگیردارانہ نظام قائم رہے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد پورے کرتے رہیں۔ پاکستان میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان میں میڈیا کا رویہ عمومی طور پر اور بالخصوس ایم کیو ایم کے حوالے سے غیر جانبدارانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے جس طرح کی افواہیں پاکستانی میڈیا نے قائد تحریک کی صحت اور ذات کے حوالے سے نشر کیں وہ انتہائی قابل شرم اور مذمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ بے شرمی اور ہٹ دھرمی کا یہ عالم ہے کہ پاکستان میں جس چینل نے انکے حوالے سے جھوٹ پر مبنی خبر نشر کی کچھ روز کے بعد وہی چینل ان سے ایم کیو ایم کا موقف حاصل کر رہا تھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ معاون کمیٹی کے رکن زاہد علی اور ہوسٹن چیپٹر کمیٹی کے رکن رمضان کعبہ نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ۔ ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے انچارج جمشید وارثی نے شرکاء کا بڑی تعداد میں شرکت پر انکا بھرپور شکریہ ادا کی۔ جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی امبر نینسی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے قائد تحریک الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کی۔تقریب کے اختتام پر شہداء حق کے درجات کی بلندی و مغفرت، اسیروں کی مشکلات کے خاتمہ و رہائی سمیت تحریک کی کامیابی اور بالخصوص قائد تحریک الطاف حسین کی صحت و طویل عمرکیلئے دعا کی گئی۔

7/19/2024 6:22:26 PM