Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے ہرگرفتارکارکن کوٹارگٹ کلر ، عسکری ونگ اوردہشت گردبناکرپیش کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی


کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے ہرگرفتارکارکن کوٹارگٹ کلر ، عسکری ونگ اوردہشت گردبناکرپیش کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/2/2016 1
کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے ہرگرفتارکارکن کوٹارگٹ کلر ، عسکری ونگ اوردہشت گردبناکرپیش کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی
معصوم وبے گناہ مہاجرنوجوانوں کواغواکرکے انکے گلے کاٹنے والے گینگ وار کے درندہ صفت دہشت گرد اورانکے سرپرست آزادہیں
ناجائز اسلحہ کی تلاشی کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر تو چھاپے مارے جارہے ہیں
دیگرجماعتوں اور قوم پرست عناصرکے جلوسوں میں خود کار ہتھیاروں کی نمائش کی جارہی ہے لیکن انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی 
پولیس ورینجرزکی کارروائیاں صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف ہورہی ہیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھادھندگرفتاریوں اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے 
ایم کیوایم لیبرڈویژن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے یونٹ انچارج نجیب عالم کوجھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے پراظہارمذمت
کراچی۔۔۔2 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیبرڈویژن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے یونٹ انچارج نجیب عالم کوجھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے ، سرکاری املاک کونذرآتش کرنے والے اورکھلے عام دہشت گردی کرنے والے مذہبی انتہاپسندوں کوہرطرح کی آزادی ہے ،کراچی میں معصوم وبے گناہ مہاجرنوجوانوں کواغواکرکے انکے گلے کاٹنے والے گینگ وار کے درندہ صفت دہشت گرد اوران کے سرپرست آزادہیں ، کراچی میں دہشت گردی کی بڑی بڑی کارروائیاں کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد اب بھی اپنی کارروائیاں کررہے ہیں لیکن انہیں پکڑنے کے بجائے ایم کیو ایم کے کارکنوں اورعہدیداروں کوبڑے پیمانے پر روزانہ گرفتارکیاجارہاہے، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اورہرگرفتارکارکن کوٹارگٹ کلر ، عسکری ونگ اورخطرناک دہشت گردبناکرپیش کیا جارہا ہے اوران پر روزانہ نئے نئے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ایم کیوایم لیبرڈویژن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے یونٹ انچارج نجیب عالم جنہیں دو روز قبل رینجرزنے گرفتارکیاتھا نہیں بھی کئی سال پرانے جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا گیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ناجائز اسلحہ کی تلاشی کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر تو چھاپے مارے جارہے ہیں لیکن دیگرجماعتوں اور گروہوں کے اجتماعات اور سندھ میں نام نہاد قوم پرست عناصرکے جلوسوں میں کھلے عام جدیدو خود کار ہتھیاروں کی نمائش کی جارہی ہے لیکن پولیس یا رینجرز کی جانب سے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے بلکہ پولیس ورینجرزکی کارروائیاں صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف ہورہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھادھندگرفتاریوں اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا سلسلہ بندکرایاجائے ۔ 

7/19/2024 6:37:44 PM