Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چشمہ بیراج سے 40دن کے دوران 34افراد کی لاشیں ملنے اور بعض لاشوں کے ہاتھ پیر کٹے ہونے پررابطہ کمیٹی کااظہار تشویش


چشمہ بیراج سے 40دن کے دوران 34افراد کی لاشیں ملنے اور بعض لاشوں کے ہاتھ پیر کٹے ہونے پررابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
 Posted on: 4/2/2016 1
چشمہ بیراج سے 40دن کے دوران 34افراد کی لاشیں ملنے اور بعض لاشوں کے ہاتھ پیر کٹے ہونے پررابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
لاشوں کے ملنے اور اتنے دن گزر جانے کے باوجود کسی قسم کی تحقیقات کانہ ہونا اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے، رابطہ کمیٹی 
ملک میں سفاک دہشت گرد سرگرم ہیں اور لاشوں کا پوشیدہ راز معلوم کرنے کیلئے حکومتی سطح پر عدم دلچسپی 
کا مظاہرہ کھلی مجرمانہ غفلت ہے ، رابطہ کمیٹی 
چشمہ بیراج سے ملنے والی 34لاشوں کا معمہ فی الفور حل کیاجائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
مقتولین کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔2، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چشمہ بیراج سے 40دن کے دوران 34افراد کی لاشیں ملنے اور بعض لاشوں کے ہاتھ پیر کٹے ہونے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چشمہ بیراج میں سے 40دن سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ان لاشوں کے ملنے اور اتنے دن گزر جانے کے باوجود کسی قسم کی تحقیقات کانہ ہونا اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں سفاک دہشت گرد سرگرم ہیں لیکن اس کے باوجود چشمہ بیراج سے ملنے والی 34لاشوں کا پوشیدہ راز معلوم کرنے کیلئے حکومتی سطح پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنا کھلی مجرمانہ غفلت ہے ۔رابطہ کمیٹی نے چشمہ بیراج سے ملنے والی لاشوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ تعالیٰ مقتولین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ چشمہ بیراج سے ملنے والی 34لاشوں کا معمہ فی الفور حل کیاجائے اور اس سفاکیت پر مبنی معاملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ۔

7/19/2024 6:36:09 PM