Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم اپنے قیام سے ہی ارباب اختیار و اقتدار کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ شمیم صدیقی


ایم کیو ایم اپنے قیام سے ہی ارباب اختیار و اقتدار کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ شمیم صدیقی
 Posted on: 4/1/2016 1
ایم کیو ایم اپنے قیام سے ہی ارباب اختیار و اقتدار کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ شمیم صدیقی
جس پاکستان کی بنیاد قائد اعظم نے رکھی تھی الطاف حسین کی جدوجہد جناح کے اس حقیقی پاکستان کیلئے ہی ہے۔ جنید فہمی
واشنگٹن:یکم ، اپریل2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ شکاگو چیپٹر کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کا ۳۲ واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر شمیم صدیقی، ایم کیو ایم شکاگو چیپٹر کمیٹی کے رکن جنید فہمی، عدنان صدیقی، معاون کمیٹی کے رکن سہیل شمس، سابق رکن اسمبلی سندھ وکیل احمد جمالی اور سہیل یوسف ، شکاگو چیپٹر کے کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی ابتداء ایا ن ارشد کے تلاوت کلام پاک او ایرج عسکری کی جانب سے ہدیہ نعت رسول مقبول سے ہوئی۔جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر شمیم صدیقی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ایم کیو ایم وجود میں آئی اس دن سے پاکستان کے ارباب اختیار و اقتدار کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے اور تب ہی سے وہ ایم کیو ایم کو کمزور و ختم کرنے کی فکر اور کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ ایم کیو ایم کا فکر و فلسفہ جو اختیارات کو عوام تک براہ راست منتقلی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم انکے مذموم مقاصد ، لوٹ مار و نوچ کھسوٹ کے جاری کاروبار کے لیے سم قاتل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ارباب اختیار و اقتدار نے جائز و ناجائز ہر ہتھکنڈہ استعمال کر کے دیکھ لیا مگر مظلوم قوم کو انکے قائد اور اسکی دی گئی حق پرستی کی فکر سے دور نہ کر سکے اور تاحال بفضل تعالی انکے نصیب میں شکست ہی آئی ہے اور انشااللہ مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ سابق سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم امریکہ جنید فہمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیا رکھی تھی وہ کسی ایک زبان، مذہب یا مسلک کیلئے نہیں تھابلکہ بحییئت مجموعی تمام مظلوم طبقات کیلئے تھا جسے ابن الوقتوں نے نے ۶۸ سال گزرنے کے باوجود بھی تکمیل تک نہ پہنچنے دیا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد جناح کے حقیقی پاکستان کے قیام کیلئے ہی ہے۔ اس موقع پر سابق ارکین صوبائی اسمبلی سندھ وکیل جمالی اور سہیل یوسف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،رکن معاون کمیٹی سہیل شمس نے تقریب میں مہمانوں کی شرکت اور بھر پورطریقے سے کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا جبکہ گہوارہ ادب کے انچارج اطہر صدیقی نے تمام شرکاء کو ایم کیو ایم کے ۳۲ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پریوم تاسیس کی مناسبت سے تیار کردہ کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی جبکہ قائد تحریک الطاف حسین سے تجدید عہد وفا بھی کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر مقامی فنکاروں نے شاندار ورائٹی پروگرام بھی پیش کیا۔

7/19/2024 6:28:13 PM