ایم کیوایم ایلڈزونگ فیڈرل بی ایریا ٹاؤن یوسی 33کے ذمہ دار عزیز احمد صدیقی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن ۔۔۔31، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈزونگ فیڈرل بی ایریا ٹاؤن یوسی 33کے ذمہ دار عزیز احمد صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)