ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کا قائدتحریک الطاف حسینکے بڑے بھائی ناصرحسین شہیدکے داماد منظر حسین انصاری کے انتقال پراظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 30 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت اورلندن رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین شہیدکے داماد منظر حسین انصاری کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین اوران کے تمام اہل خانہ سے گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہو ں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ منظرحسین انصاری مرحوم کی مغفرت فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے او رمرحوم کے تمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے۔