Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے 32 سال قبل کرچی میں جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تنا ور درخت بن چکا ہے۔ افتخار رندھاوا


جناب الطاف حسین نے 32 سال قبل کرچی میں جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تنا ور درخت بن چکا ہے۔ افتخار رندھاوا
 Posted on: 3/29/2016
جناب الطاف حسین نے 32 سال قبل کرچی میں جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تنا ور درخت بن چکا ہے۔ افتخار رندھاوا
الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے حقیقی معنوں میں پاکستان میں غریب و متوسط طبقے کی قیادت متعارف کرائی۔ افروز شاہین
ایم کیوایم آسٹریلیا کی جانب سے ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس اور یوم پاکستان کے سلسلے میں سالانہ تقریب کا انعقاد 
سڈنی ۔۔۔ 29؍ مارچ 2016ء
ایم کیوایم آسٹریلیا کی جانب سے ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس اور یوم پاکستان کے سلسلے میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اور حق پرست پاکستانی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن افتخار رندھاوا نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے 32 سال قبل کرچی میں جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تنا ور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ نے ناصرف پاکستان کے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا بلکہ آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مقیم پاکستانیوں تک بھی پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1978ء میں جب قائد تحریک نے اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی تب ہی سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ذات کے خلاف بھرپور منفی پروپیگنڈوں کا آغاز کردیا گیا لیکن ماضی میں بھی ہم نے اپنے اتحاد کے ذریعے انہیں ناکام بنائے گے اور آج بھی اپنے اتحاد کے ذریعے انھیں ناکام بنائے گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم آسٹریلیا کے آرگنائزر افروز شاہین نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے حقیقی معنوں میں پاکستان میں غریب و متوسط طبقے کی قیادت متعارف کرائی اور یہی وجہ ہے کہ ملک پاکستان پر قابض یہ 02 فیصد مراعات یافتہ طبقہ روز اول سے قائد تحریک سے خائف ہے اور ان کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کرتا رہتا ہے لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین کا اپنے کارکنان اور عوام سے عقیدت و محبت کا جو رشتہ ہے اسے ختم کرنے میں ہمیشہ ناکام رہے ہیں اور انشاء اللہ اس بار بھی بری طرح ناکام ہونگے۔ تقریب کے اختتام پر ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور مکمل صحتیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


7/19/2024 6:29:17 PM