Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انقلا بی تحریک سے وابستہ لوگ نظریہ خالق سے کبھی اپنے آپ کو جدا نہیں کر سکتے،نبیل احمد


انقلا بی تحریک سے وابستہ لوگ نظریہ خالق سے کبھی اپنے آپ کو جدا نہیں کر سکتے،نبیل احمد
 Posted on: 3/29/2016
انقلا بی تحریک سے وابستہ لوگ نظریہ خالق سے کبھی اپنے آپ کو جدا نہیں کر سکتے،نبیل احمد
قائد تحریک جناب الطاف حسین بھی ایک ایسی ہی انقلابی تحریک کے بانی و قائد ہیں جو صرف اپنے پختہ نظریات کی بدولت تمام باطل قوتوں سے برسرپیکار ہے،نبیل احمد
تمام ریاستی جبر و تشدد مہاجر قوم کو قائدتحریک جناب الطاف حسین کی انقلابی جدوجہد سے جدا نہیں کر سکا یہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سچائی اور حقیقت پر مبنی نظریہ کا کمال ہے،نبیل احمد
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے دامن پر داغ لگانے والے آج جس مقام و مرتبہ پر مو جو د ہیں وہ اسی پاک دامن اور حق کے علمبردارکی مرہون منت ہے،نبیل احمد
لطیف آباد کے مختلف یوسیز چیئر مین اور وائس چیئر مین کے اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔29 ،مارچ، 2016 ء
انقلا بی تحریک سے وابستہ لوگ نظریہ خالق سے کبھی اپنے آپ کو جدا نہیں کر سکتے ۔ان خیالات کا اظہار متحدوہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن نبیل احمد نے لطیف آباد کے مختلف یوسیز چیئر مین اور وائس چیئر مین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں لطیف آباد سے تعلق رکھنے والے چیئر مین اور وائس چیئرمین نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھی ایک ایسی ہی انقلابی تحریک کے بانی و قائد ہیں جو صرف اپنے پختہ نظریات کی بدولت تمام باطل قوتوں سے برسرپیکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنان روح اور جسم کی مانند ہیں جنہیں جدا کرنے کی سازشیں کرنے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی سازشیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پر الزامات سے مہاجر قوم کا بچہ بچہ بخوبی واقف ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی جبر و تشدد مہاجر قوم کو قائدتحریک جناب الطاف حسین کی انقلابی جدوجہد سے جدا نہیں کر سکا یہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سچائی اور حقیقت پر مبنی نظریہ کا کمال ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے دامن پر داغ لگانے والے آج جس مقام و مرتبہ پر مو جو د ہیں وہ اسی پاک دامن اور حق کے علمبردارکی مرہون منت ہے ۔ 

7/19/2024 6:30:36 PM