Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں وفد کی شیخ زید اور جناح ہسپتال میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں وفد کی شیخ زید اور جناح ہسپتال میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت
 Posted on: 3/28/2016
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں وفد کی شیخ زید اور جناح ہسپتال میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے
لاہور ۔۔۔ 28؍ مارچ 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے شیخ زید اور جناح ہسپتال میں داخل سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور انکی خیریت دریافت کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں صدر پنجاب و حق پرست سینیٹر میاں عتیق، سیکریٹری جنرل ملک وسیم کھوکھر، سینئر نائب صدر پنجاب عابد گجر ،نائب صدور ادریس جامی ، ندیم کھوکھر، فنانس سیکریٹری کاشف خورشید، جوائنٹ سیکریٹریزجاوید چیمہ، عنصر بٹر سیکریٹری انفارمیشن پنجاب خرم شہزاد رانا، سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی ، ضلعی صدر لاہور طاہر محمود حامد سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے دونوں ہسپتالوں میں داخل سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں اور انکے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر زخمیوں اور انکے لواحقین نے ایم کیو ایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

7/19/2024 6:24:54 PM