Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاک فوج کے پنجاب میں آپریشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، شبیر احمد قائم خانی


پاک فوج کے پنجاب میں آپریشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 3/28/2016
پاک فوج کے پنجاب میں آپریشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، شبیر احمد قائم خانی
معصوم بچوں اور خواتین کو دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں ، میاں عتیق 
لاہور میں خون کی ہولی کھیلی گئی، دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں ، ملک وسیم کھوکھر
ایم کیو ایم لاہور کے زیراہتمام گلشن اقبال پارک میں شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
لاہور ۔۔۔ 28؍ مارچ 2016
سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کے شہداء کی یاد میں متحدہ قومی موومنٹ لاہور کے زیر اہتمام گلشن اقبال پار ک میں شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کئے گئے اورشہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی، صدر ایم کیو ایم پنجاب و حق پرست سینیٹر میاں عتیق، سیکریٹری جنرل ایم کیو ایم پنجاب ملک وسیم کھوکھر، صدر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب سید شاہین انورگیلانی، صدر ایم کیو ایم لاہور طاہر محمود، ایم کیو ایم پنجاب کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک ایک عظیم سانحہ ہے اور ساتھ ہی یہ سانحہ حکومت پنجاب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں اور بھرپور پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں جبکہ عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑد یا گیا ہے۔ پنجاب میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بعد بھی حکومت کی بجائے پاک فوج نے ضرب عضب کا آغاز کیا اور اب بھی حکومت کی بجائے پاک فوج نے پنجاب بھر میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے اور ایم کیو ایم اس فیصلے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو اپنے طور طریقوں کو بدلنا ہو گا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اچھے اور برے کی تمیز ختم کرتے ہوئے پنجاب بھر میں دہشتگردوں کا قلع قمع کرنا ہو گا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین عرصہ دراز سے ملک میں طالبانائزیشن اور دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کے حوالے سے قوم کو بروقت آگاہ کرتے آ رہے ہیں لیکن حکومت ان خدشات کو کبھی اہمیت نہیں دی جس کی وجہ سے آج ہمیں یہ نقصان اٹھانا پڑا۔ سیکریٹری جنرل ایم کیو ایم پنجاب ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، پارکوں اور مارکیٹوں میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے سفاک درندوں کو عبرت کا نشانہ بنا کر ملک میں سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیا جائے۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

7/19/2024 6:36:03 PM