Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع میں پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر 20صوبے قائم کرنے کی قراردادکی منظوری


ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع میں پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر 20صوبے قائم کرنے کی قراردادکی منظوری
 Posted on: 3/28/2016
ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع میں پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر 20صوبے قائم کرنے کی قراردادکی منظوری
قراردادرابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے پیش کی، حاظرین نے ہاتھ اٹھاکر قراردادکی بھرپورتائیدکی
پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر 20صوبے قائم کئے جائیں۔ندیم نصرت
ہزارے وال، بہاولپور، پوٹھوہار اوردیگرعلاقوں کے عوام بھی صوبے کامطالبہ کررہے ہیں۔ندیم نصرت
کراچی کی پولیس میں کراچی کے لوگوں کو بھرتی کیاجائے ،کراچی کوماس ٹرانزٹ کی ضرورت ہے۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 27 مارچ 2016ء
ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ کی شب لندن میں ہونے والے ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر 20صوبے قائم کرنے کی قرارداد پیش کی۔اجتماع میں موجود تمام حاظرین نے ہاتھ اٹھاکراس قراردادکی بھرپورتائیدکی ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حدیث نبوی ہے کہ جب آبادی بڑھنے لگے تونئے نئے شہرآبادکرو، پاکستان کی آبادی بھی اب 20کروڑسے بڑھ چکی ہے لہٰذا اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر 20صوبے قائم کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی اتنابڑاشہرہے ،اسے خودایک انتظامی یونٹ ہوناچاہیے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم صرف کراچی کوہی انتظامی یونٹ یاصوبہ بنانے کی بات نہیں کرتے بلکہ پورے ملک میں عوام صوبوں کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں، ہزارے وال، بہاولپور، پوٹھوہار اوردیگرعلاقوں کے عوام بھی صوبے کامطالبہ کررہے ہیں ارباب اختیارکوان مطالبات پر توجہ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ کراچی کے لوگوں کوپنجاب یاخیبرپختونخوا کی پولیس وانتظامیہ میں بھرتی کیاجائے ،ہماراکہنایہ ہے کہ کراچی کی پولیس میں کراچی کے لوگوں کو بھرتی کیاجائے ۔کراچی کوماس ٹرانزٹ کی ضرورت ہے۔


7/19/2024 6:24:39 PM