Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ایم کیوایم کا32واں یوم تاسیس لندن میں منایاگیا


ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ایم کیوایم کا32واں یوم تاسیس لندن میں منایاگیا
 Posted on: 3/27/2016
ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ایم کیوایم کا32واں یوم تاسیس لندن میں منایاگیا
یوم تاسیس کے اجتماع میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، بریڈفورڈ،کوونٹری، نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی بڑی تعدادمیں شرکت 
تقریب کی خاص بات ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاوڈیولنک کے ذریعے خطاب تھا
تقریب کی کارروائی ایم کیوایم کے ویب ٹی وی کے ذریعے پوری دنیامیں براہ راست نشر کی گئی
ایم کیوایم یوتھ ونگ نے ایم کیوایم کے خلاف تشکیل دیے گئے گروپ کے فرضی کرداروں کی پریس کانفرنس پرمبنی خوبصورت خاکہ پیش کیا
رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی او ر خواتین کارکنوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے تجدیدعہد کاترانہ گیت کے اندازمیں پیش کیا
ہال کافی دیرتک ’’ نعرہ الطاف ۔۔۔ جئے الطاف ‘‘ کے زوردارنعروں سے گونجتا رہا، ایم کیوایم کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا
ؒ لندن ۔۔۔ 27 مارچ 2016ء
ایم کیوایم کا32واں یوم تاسیس کل بروزہفتہ لندن میں منایاگیا۔اس سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن کے علاقے ایجویئرکے مقامی ہال میں اجتماع منعقد کیاگیا جس میں لندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، بریڈفورڈ،کوونٹری، نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم بیلجئم یونٹ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے ایک وفدنے بھی خصوصی طورپراجتماع میں شرکت کی ۔ تقریب کی خاص بات ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاوڈیولنک کے ذریعے خطاب تھا۔جناب الطاف حسین کے خطاب اورتقریب کی پوری کارروائی ایم کیوایم کے ویب ٹی وی کے ذریعے پوری دنیامیں براہ راست نشر کی گئی ۔ یوم تاسیس کے اس اجتماع کاباقاعدہ آغازیوکے یونٹ کے بزرگ کارکن احمدفیروزنے تلاوت قرآن مجیدسے کیا۔ پاکستان کے ممتازثناء خواں ریحان قریشی قادری نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی جسے شرکاء نے بہت پسندکیا۔یوتھ ونگ کے زنیرجلال اورشعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر نے تنظیمی ترانے پیش کئے ۔اس موقع پرایم کیوایم برطانیہ یوتھ ونگ نے ایک خوبصورت خاکہ پیش کیاجس میں چندروزقبل ایم کیوایم کے خلاف تشکیل دیے گئے گروپ کے کرداروں کی ایک فرضی پریس کانفرنس پیش کی گئی جس میں فرضی صحافیوں نے فرضی کرداروں سے چبھتے ہوئے سوالات کئے جن پروہ بار بار بھڑک اٹھتے۔اس خاکے سے حاظرین بہت محظوظ ہوئے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی خواتین کارکنوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے تجدیدعہد کاترانہ ’’ ہم سب کے قائدآج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں ‘‘ کورس میں گیت کے اندازمیں پیش کیاجسے حاظرین نے بہت پسند کیااورہال کافی دیرتک ’’ نعرہ الطاف ۔۔۔ جئے الطاف ‘‘ کے زوردارنعروں سے گونجتا رہا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے رکن محمدانور، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹرسلیم دانش، شعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی رکن محترمہ یاسمین نوین اوریوتھ ونگ کے رکن کنورواسع نے ایم کیوایم کی جدوجہدکے بارے میں اظہارخیال کیا۔ تقریب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد ایم کیوایم کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورانبساط ملک بھی شریک تھے ۔ 

 


7/19/2024 6:26:25 PM