Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان ایم کیو ایم کی پہچان ہیں اور ان کا ہر مثبت عمل تحریکی پیغام کی ترویج کرتا ہے ، ارکان رابطہ کمیٹی اقبال مقدم ، محمد حسین


کارکنان ایم کیو ایم کی پہچان ہیں اور ان کا ہر مثبت عمل تحریکی پیغام کی ترویج کرتا ہے ، ارکان رابطہ کمیٹی اقبال مقدم ، محمد حسین
 Posted on: 3/26/2016
کارکنان ایم کیو ایم کی پہچان ہیں اور ان کا ہر مثبت عمل تحریکی پیغام کی ترویج کرتا ہے ، ارکان رابطہ کمیٹی اقبال مقدم ، محمد حسین 
میر پور خاص کے جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب 
میر پور خاص۔۔۔26، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اقبال مقدم او رمحمد حسین نے کہا ہے کہ کارکنان ایم کیو ایم کی پہچان ہیں ،دشمن بھی ایم کیو ایم کے مثالی نظم وضبط کے معترف ہیں اورکارکنان کا ہر مثبت عمل تحریکی پیغام کی ترویج کرتا ہے۔یہ بات رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناح ہال ،بلدیہ کمپلیکس میں منعقدہ جنرل ورکرزاجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک کے نوجوانوں میں وہ جذبہ پیدا کیا جس کی بدولت ملک کی سیاست میں انقلاب برپا ہوا ۔ایم کیو ایم کی مقبولیت سے خائف ملک دشمن استحصالی قوتوں نے ہر دور میں منفی پرو پیگینڈا کیا اور ایم کیو ایم کو کچلنے کے لئے مذموم سازشیں کیں ۔ ایم کیو ایم کے بہادر اورنڈر کارکنان نے کئی سانحات کا سامنا کیا لیکن باطل قوتوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک کی سیاست میں پہلی مرتبہ سیاست برائے خدمت کا فلسفہ متعارف کرایا اور ہمیشہ امن و محبت کا درس دیا ۔ایم کیو ایم کے کارکنان نے مثالی نظم و ضبط کے ذریعے قائد تحریک الطاف حسین کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پھیلایا۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ تحریکی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں اور نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہوئے تحریک کے پیغام کو عام کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ قائد تحریک نے حق پرستی کے سفر میں اپنے بھائی اور بھتیجے کی شہادت تو قبول کرلی لیکن استحصالی عناصر کے آگے سر نہیں جھکایااورقائد تحریک ملکی تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سرکاری منصب یا عہدے کے لئے کبھی اپنے گھر یاخاندان سے کسی شخص کو نامزد نہیں کیا بلکہ سرکاری منصب اور عہدے کے لئے تحریکی کارکنان کو نامزد کیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزید کہا کہ قائد تحریک نے ملک کے مظلوم و محکوم عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے نظریاتی تحریک کا جو پودا 19جون1978کو لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں کراچی سے کشمیر تک پھیل چکی ہیں،ایم کیو ایم کی دن بدن بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر نے ہر دور میں منفی پروپیگنڈے اور نت نئی سازشوں کے جال بنے لیکن ملک کے باشعور حق پرست عوام و نظریاتی کارکنان نے متحد و منظم ہوکر ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر استحصالی عناصر کو باور کرادیا کہ قائد تحریک سے ان کا رشتہ کسی لالچ کے تحت نہیں بلکہ یہ جسم و روح کا رشتہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔جنر ل ورکرز اجلاس میں میرپورخاص زونل کمیٹی میں (7 )ساتھیوں کا اضافہ کیا گیا جن کے نام محمد عثمان ،فقیر محمد میمن ،فاروق جمیل درانی ،عاصیم آفریدی سعید منصوری ،سلیم خان اور آفاق احمد خان شامل ہیں اجلاس سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی خا لد حسین، زونل انچارج مجیب الحق نے بھی بات کی ۔اس موقع پرارا کین رابطہ کمیٹی اقبال مقدم ، محمد حسین ،اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی خالد حسین ،عظیم دانش ،شفیق احمد ،زونل انچارج مجیب الحق بھائی ،جوائنٹ زونل شہباز احمد خان واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی ،حق پرست کونسلرز اورتمام یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اورشعبہ خواتین سمیت تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی موجود تھے ۔

7/19/2024 6:35:55 PM