Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم


این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم
 Posted on: 3/26/2016
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم 
جناب الطا ف حسین ہی ملک و قوم کے نجات دہندہ ثابت ہوں گے ، نامزد حق پرست امیدوار این اے 245محمد کمال 
نارتھ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 18الفلاح میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب 
نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نے یوسی 18الفلاح میں انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کیا 
کراچی ۔۔۔26، مارچ2016ء 
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین ہی ملک و قوم کے نجات دہندہ ثابت ہوں گے لہٰذا جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کیاجائے کیونکہ عوامی مینڈیٹ کو پیروں تلے روندھ کر کوئی بھی ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا ۔ ان خیالات کااظہار نہوں نے ضمنی الیکشن برائے این اے 245کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 18الفلاح میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس دوران محمد کمال نے یوسی 18الفلاح میں انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کیا ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار این اے 245محمد کمال نے کہا کہ قا ئد تحر یک جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہے جو موروثی سیاست کے خلاف عملی جدوجہد کر رہے ہیں اور انہوں نے ملک کے سیاسی نظام میں دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی طرح اپنے رشتہ داروں کو کبھی بھی انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا ہے بلکہ ہمیشہ پڑھے ، لکھے اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ملک کے منتخب ایوانوں میں پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد سیاسی جماعتوں کے لیڈران آئے روز بلند بانگ دعوے کرتے رہتے ہیں لیکن یہ حقیقت عوام کے سامنے ہے کہ وہ عوامی خدمت سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کو عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کا درس دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم میں تمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور حقوق کے حصول کی جدوجہد کاعملی طور پر حصہ بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنانے والے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہے ہیں جبکہ ایسے جھوٹے الزامات تو دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین پر بھی عائد کئے جاتے ہیں لیکن ان کے خلاف اس طرح سے واویلا نہیں کیاجاتا جس طرح سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف کیا جاتا ہے اور اس کا واحد مقصد یہی ہے کہ جناب الطاف حسین کو مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد سے روکاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ آج جو عناصر مداری پن کا مظاہرہ کررہے ہیں ان کے نام کل تک جے آئی ٹیز میں شامل تھے اور جناب الطاف حسین کی کردار کشی کرنے کے صلے میں انہیں آج تمام آسائشیں فراہم کی جارہی ہیں اور اس دوغلے پن اور سازش کو عوام بخوبی دیکھ رہے ہیں ۔ محمد کمال ملک نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق لازمی استعمال کریں اور پتنگ کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کریں ۔ 

7/19/2024 6:22:48 PM