ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام کل بروز ہفتہ ایم کیوایم کا 32واں یوم تاسیس منایا جائے گا
ہفتہ کو شام پانچ بجے ایجویئر کے مقامی ہال لارچز ہاؤس میں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی جائے گی
لندن ۔۔۔ 25 مارچ 2016ء
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام کل بروزہفتہ ایم کیوایم کا 32واں یوم تاسیس منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں کل بروزہفتہ لندن کے علاقے ایجویئر کے مقامی ہال لارچز ہاؤس واقع 1 Rectory Lane, Edgware, HA8 7LF میں شام پانچ بجے یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ ایم کیوایم یوکے یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایم کیوایم یوکے آرگنائزراورآرگنائزنگ کمیٹی نے کارکنان وہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ پابندی ء وقت کاخاص خیال رکھیں۔