Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کاٹی بی کنٹرول پروگرام غیر فعال ہونے اور دواؤں کی قلت پر اظہار مذمت


حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کاٹی بی کنٹرول پروگرام غیر فعال ہونے اور دواؤں کی قلت پر اظہار مذمت
 Posted on: 3/25/2016
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کاٹی بی کنٹرول پروگرام غیر فعال ہونے اور دواؤں کی قلت پر اظہار مذمت 
ٹی بی جیسی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے پبلک ہیلتھ کاشعبہ فی الفور بحال کیاجائے ،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی 
پاکستان میں بچوں سمیت ہر سال 5 لاکھ کے قریب لوگ ٹی بی جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہوتے ہیں
اس صورتحال میں دواؤں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
کراچی۔۔25 مارچ 2016 ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے ٹی بی کنٹرول پروگرام غیر فعال ہونے اور ٹی بی کی دواؤں کی قلت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی کا عالمی دن منایا گیا اور اس کے برعکس پاکستان میں ٹی بی پروگرام کا غیر فعال ہونا اور ٹی بی کی دواؤں کی قلت انتہائی تشویش ناک ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے دنیا بھر میں اس مرض کے خاتمے کا عزم کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی ٹی بی کی دوائیں ناپید ہیں جبکہ محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے انسداد ٹی بی کنٹرول پروگرام بھی غیر فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی کا مرض دنیا کے 22 ممالک میں موجود ہے جن میں پاکستا ن پانچویں نمبر پر ہے اور ہمارے ہاں ٹی بی کے مرض پر قابو پانے کیلئے جدت اپنانے کے بجائے یہ مرض بڑھ رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی کا مرض یک سے دوسرے بچے اور افراد کو متاثر کر سکتا ہے ہر سال پاکستان میں 5 لاکھ کے قریب لوگ اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اس صوتحال میں بچوں میں ٹی بی کی دواؤں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ٹی بی کی دوائیں نا پید ہونے اور انسداد ٹی بی کنٹرول پروگرام غیر فعال ہونے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور ٹی بی جیسی بیماریوں سے نمنٹنے کے لئے پبلک ہیلتھ شعبہ فی الفور بحال کیا جائے ۔

7/19/2024 6:30:52 PM