عوام کی بلاامتیاز رنگ و نسل، مذہب و مسلک اور بے لوث خدمت ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات اور ایم کیو ایم کا منشور ہے۔ نامزد حق پرست امیدوار PS-115 فیصل رفیق
ایم کیو ایم نے پاکستان کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کی عوام کی خدمت کاجذبہ لے کر میدان سیاست میں قدم رکھا ہے۔ رکن ایم کیو ایم سی ای سی خالد سلطان
روز اول سے منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے جناب الطاف حسین سے عوام کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن ماضی میں بھی یہ ناکام ہوئے اور اس بار بھی یہ اپنے ناپاک عزائم میں بری طرح ناکام ہورہے ہیں۔ رکن ایم کیو ایم سی ای سی راشد حسین
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لائنزایریا کی یوسی 07، 09، 10 اور 11 میں منعقدہ کارنر میٹنگز اور انتخابی دفاتر کی افتتاحی تقاریب سے شرکاء کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 25؍ مارچ 2016ء
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لائنزایریا کی یوسیز 07، 09، 10 اور 11 میں علیحدہ علیحدہ کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا اور انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اراکین ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل رفیع اقبال، خالدسلطان، علی شہباز، راشد حسین، ٹاؤن آرگنائزر و اراکین لائنزایریا ٹاؤن، چاروں یوسیز کے نومنتخب حق پرست چیئرمین سمیت بڑی تعداد میں ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ یوسیز 07، 09، 10 اور 11 لائنزایریا میں ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق نے اراکین سی ای سی، ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ و شعبہ خواتین اور اہل محلہ کے ہمراہ انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا۔ یوسی 09 لائنزایریا کے 40 کا گراؤنڈ میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن ایم کیو ایم سی ای سی خالد سلطان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پاکستان کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کی عوام کی خدمت کاجذبہ لے کر میدان سیاست میں قدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطا ف حسین نے ہمیشہ بے لوث عوامی خدمت کا درس دیا اور عوام کے درمیان سے غریب و متوسطہ طبقے کے نمائندوں کو ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے منتخب کروا کر ملک کے ایوانوں میں بھیجا۔ یوسی 10 لائنزایریا کے 40 گلشن سیکٹر 2/D میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے نامزد حق پرست امیدوار برائے حلقہ پی ایس 115 فیصل رفیق نے کہا کہ عوام کی بلاامتیاز رنگ و نسل، مذہب و مسلک اور بے لوث خدمت ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات اور ایم کیو ایم کا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر حقیقی معنوں میں غریب و متوسط کی حکمرانی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دوگر جماعتوں میں کونسلر تک کی کی ٹکٹ لینے کے لئے کروڑوں کی بولیاں لگتی ہے لیکن یہ واحد ایم کیو ایم ہے جو ٹکٹ بیچنے کے بجائے محض میرٹ کی بنیاد پر اپنے امیدوار کا چناؤ کرتی ہے۔ یوسی 11 لائنزایریا کے چھوٹو کا میدان شاہنواز بھٹو کالونی میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن ایم کیو ایم سی ای سی راشد حسین نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جب 1978ء میں اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھتے ہوئے مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کا آغاز کیا تب ہی سے سازشی عناصر خائف تھے اور وقتاً فوقتاً قائد تحریک جناب الطاف حسین کو عوام سے دور کرنے کے لئے سازشی ہتھکنڈے اور منفی پروپیگنڈوں کا استعمال کرتے آئے ہیں لیکن ہمیشہ عوام نے ان منفی پروپیگنڈوں کو یکسر مسترد کیا ہے اس بار بھی یہ سازشی عناصر اپنے ناپاک عزائم میں بری طرح ناکام ہورہے ہیں۔ اس موقع نامزد حق پرست امیدوار برائے حلقہ پی ایس 115 فیصل رفیق نے اراکین سی ای سی، ایم کیو ایم شعبہ خواتین و ایلڈرز ونگ، علاقائی ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ یوسی 07، 09، 10 اور 11 کی گلی محلوں میں عوام سے ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل معلوم کئے۔