Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اصولوں کو بیچ کر مسند خریدنے والے بہت حقیر ہیں۔ عبد الحسیب


اصولوں کو بیچ کر مسند خریدنے والے بہت حقیر ہیں۔ عبد الحسیب
 Posted on: 3/24/2016
اصولوں کو بیچ کر مسند خریدنے والے بہت حقیر ہیں۔ عبد الحسیب
بانیان پاکستان کی نسل کے اتحاد کو توڑنے کی سازش کرنے والے یاد رکھیں یہ سازش پاکستان کو توڑنے کی سازش ہوگی۔ عبد الحسیب
قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک ایسے چراغ کی مانند ہیں جس کی روشنی سے مظلوموں کے گھر روشن ہیں۔ اقبال مقدم 
سانحہ 30 ستمبر کے ذمہ داران آج کمال اینڈ کمپنی کا استقبال کر رہے ہیں اور انہیں اجرکوں کا تحفہ دے رہے ہیں جو اس بات کا ثبو ت ہے کہ کمال اینڈ کمپنی نے شہداء کے لہو کا سودا کرلیا ہے۔ اقبال مقدم 
ہماری انقلابی تحریک کی بنیادوں میں شہداء کا لہو اور اسیروں کی قربانیاں شامل ہیں اس لئے کوئی مفاد پرست ہمیں منتشر نہیں کرسکتے ہیں۔ عمر قریشی 
شہداء کا لہو اور اسیروں کی قربانیوں کو فروخت کرنے والے ملک و قوم کے غدار ہیں۔ظفر راجپوت
حیدر آباد کی عوام ہر آزمائش اور کڑے وقت میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ہراول دستہ ثابت ہوگی۔رعنا انصار
حیدرآباد شہر وفاداران الطاف حسین کا شہر ہے اس شہر میں کوئی مکار ،عیار،غدار کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ظفر خان 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہمتام قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئیں ریلیوں کے شرکاء سے حیدرآباد پریس کلب پر خطاب
حیدرآباد ۔۔۔ 24؍ مارچ 2016ء
اصولوں کو بیچ کر مسند خریدنے والے بہت حقیر ہیں قوم کی نظروں میں اور غداروں کے مقد رمیں رسوائی اور ناکامی ہی آئیگی ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہمتام قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء سے حیدرآباد پریس کلب پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ایم کیو ایم رکن رابطہ کمیٹی ا قبال مقدم ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی واراکین ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی راشد خلجی ، دلاورقریشی ایڈوکیٹ، انجینئر صابرحسین قائم خانی، زبیر احمد خان ،رعناانصار ، عائشہ آفتاب ،سیکٹر زو یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور خواتین سمیت حق پرست عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانیان پاکستان کی نسل کے اتحاد کو توڑنے کی سازش کرنے والے یادرکھیں یہ سازش پاکستان کو توڑنے کی سازش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی مائیں، بہنیں،بزرگ ،جوان اور بچے آج اپنے گھروں سے نکل کر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی دے رہے ہیں کہ حیدرآباد شہر کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے اور رہتی دنیا تک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے آئی ایس آئی سے نوٹوں کا بیگ نہیں لیا وہ " را" سے پیسے کیسے لے سکتے ہیں اور یہ عوامی اجتماع قائد تحریک جناب الطاف حسین پر " را" کاالزام لگانے والے اور " را" دونو ں پر لعنت بھیجتا ہے ۔ریلی کے شرکاء سے رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک ایسے چراغ کی مانند ہیں جس کی روشنی سے مظلوموں کے گھر روشن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پر" را " کاالزام لگانے والے ضمیر فروش اور ملک دشمن عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائنس الطاف حسین کی خواہش رکھنے والے خود مائنس ہوں گے قائد تحریک جناب الطاف حسین آج بھی عوام کے درمیان موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 30 ستمبر کے ذمہ داران آج کمال اینڈ کمپنی کا استقبال کر رہے ہیں اور انہیں اجرکوں کا تحفہ دے رہے ہیں جو اس بات کا ثبو ت ہے کہ کمال اینڈ کمپنی نے شہداء کے لہو کا سودا کرلیا ہے۔ ریلی کے شرکاء سے سندھ نتظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام اور کارکنان کا یہ اجتماع قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور وفاکی تجدید کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انقلابی تحریک کی بنیادوں میں شہداء کا لہو اور اسیروں کی قربانیاں شامل ہیں اس لئے مفاد پرست عناصر ہمیں منتشر نہیں کر سکتے ہیں۔ ریلی کے شرکاء سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے فرعون حق پرست عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جدا کرنے کی سازشیں کررہے ہیں لیکن ناکامی اور رسوائی ان کا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کا لہو اور اسیروں کی قربانیوں کو فروخت کرنے والے ملک و قوم کے غدار ہیں ۔ ریلی کے شرکاء سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی و حق پرست ایم پی اے رعنا انصار نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد کی عوام ہر آزمائش اور کڑے وقت میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ہراول دستہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی زبان بندی کرنے والے دیکھ لیں الطاف حسین ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور انکی آواز حیدرآباد کے کونے کونے میں گونج رہی ہے۔ریلی کے شرکاء سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر وفاداران الطاف حسین کا شہر ہے اس شہر میں کوئی مکار ،عیار،غدار کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی عوام آج اس ریلی میں اپنے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور غداروں کیلئے پیغام نفرت دے رہی ہے۔ ریلی کے شرکاء سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز، عابد غوری ، شعبہ خواتین کی انچارج رضوانہ اسلم ، حق پرست ارکان اسمبلی زبیر احمد خان، انجینئر صابر حسین قائم خانی ، راشد خلجی، دلاورقریشی ،عائشہ آفتاب ،سابقہ زونل انچارجز صلاح الدین ،سراج راجپوت ،سابقہ ایم این اے و ڈپٹی میئر رشید بھیاسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

7/19/2024 6:30:53 PM