Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہدپاشا کی گرفتاری سے صاف ظاہرہے کہ کراچی آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے ۔ندیم نصرت


شاہدپاشا کی گرفتاری سے صاف ظاہرہے کہ کراچی آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے ۔ندیم نصرت
 Posted on: 3/21/2016
شاہدپاشا کی گرفتاری سے صاف ظاہرہے کہ کراچی آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے ۔ندیم نصرت
اس سے قبل رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر عامرخان، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ، رابطہ کمیٹی کے ار کان قمرمنصوراور کمال ملک کوبھی گرفتارکیاجاچکاہے
کراچی آپریشن کامقصدقیام امن کے نہیں بلکہ ایم کیوایم کاخاتمہ کرنااوراسے کمزورکرناہے۔ندیم نصرت
اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیوایم کوٹکڑے کرنے اوراسکے رہنماؤں،منتخب نمائندوں اورعہدیداروں کوتوڑنے اورسیاسی فاداریتبدیل کرانے میں بری طرح ناکامی ہوئی ہے
اپنے منصوبوں کوناکام ہوتادیکھ کراب ایم کیوایم کی قیادت کونشانہ بنایاجارہاہے ،شاہدپاشاکواسی وجہ سے گرفتارکیاگیاہے۔ ندیم نصرت
راحیل شریف دیکھیں کہ کون سے عناصر قانون نافذ کرنے والے ادارے کواپنے مذموم مقاصدکے لئے استعمال کررہے ہیں۔ ندیم نصرت
شاہدپاشا کوفی الفوررہاکرایاجائے اور گرفتاریوں کاسلسلہ بندکرایاجائے۔وزیراعظم نوازشریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 20؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہدپاشاکی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ شاہدپاشا کو رینجرزنے کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 18میں واقع بلیسنگ ہائٹس میں ان کے فلیٹ پرچھاپہ مارکرگرفتارکیا۔ رینجرز کے اہلکاروں نے بغیروارنٹ کے چھاپہ مارا، پورے گھرکی تلاشی لی ۔ شاہدپاشا کے اہل خانہ کوکچھ نہیں بتایاگیاکہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیاہے اورکہاں لے جایا گیا ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اس سے قبل بھی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر عامرخان، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ، رابطہ کمیٹی کے ار کان قمرمنصوراور کمال ملک کوبھی گرفتارکیاجاچکاہے ، دوسری جانب شہرکے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاترپرچھاپے مارے جارہے ہیں، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوروزانہ گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اوراب رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشاہدپاشاکوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے اوراس کامقصدقیام امن کے نہیں بلکہ ایم کیوایم کاخاتمہ کرنااوراسے کمزورکرناہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کو ایم کیوایم کوٹکڑے کرنے اوراس کے رہنماؤں،منتخب نمائندوں اورعہدیداروں کوتوڑنے اوران کی سیاسی وفاداری تبدیل کرانے میں بری طرح ناکامی ہوئی ہے اور تمام ترظالمانہ ہتھکنڈوں ،گھناؤنے پروپیگنڈوں اورافواہوں کے باوجود ایم کیوایم کے یوم تاسیس میں لاکھوں عوام نے شرکت کرکے ثابت کردیاکہ وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں ۔لہٰذا اپنے تمام ترمنصوبوں کوناکام ہوتادیکھ کراب ایم کیو ایم کی قیادت کونشانہ بنایاجارہاہے ، ڈپٹی کنوینرشاہدپاشاکواسی وجہ سے گرفتارکیاگیاہے۔ ندیم نصرت نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ وہ شاہدپاشاکی گرفتاری کانوٹس لیں اوردیکھیں کہ کون سے عناصر قانون نافذ کرنے والے ادارے کواپنے مذموم مقاصدکیلئے استعمال کررہے ہیں۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں نوازشریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے مطالبہ کیاکہ شاہدپاشا کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکرایاجائے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں۔ 

7/19/2024 8:23:42 PM