Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 36کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 36کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/17/2016
شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 36کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم کے 36ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔17، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں گزشتہ 12دن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 36ذمہ داران وکارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی بلاجوازگرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانو ن نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مورخہ6مارچ 2016ء کو ایم کیوایم شاہ فیصل ٹاؤن یوسی7کے جوائنٹ یوسی آرگنائزر ندیم صدیقی ، شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 13کے ہمدرد عبد العظیم ، شاہ ٹاؤن فیصل یوسی 13کے کارکن مدثر کمال ،15مارچ2016ء کو شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 9کے کارکن محمد شہزاد ، شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 9کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن صغیر احمد ، شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 9کے کارکنان اسد احمد صدیقی ، منظور حسین ، جنید ،ہمدرد عاطف اور اظہرجبکہ16مارچ2016ء کو شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 7کے یوسی آرگنائزر زاہد قریشی ، جوائنٹ یوسی آرگنائزر وحید ، یوسی 7کی کمیٹی کے رکن ساجد حسن ،کارکنان شاہد چوہان ، جاوید پراچہ اسی طرح کورنگی ٹاؤن یوسی 23کے کارکن نعیم احمد ،یوسی 36کے کارکن محمد صفدر ،12مارچ 2016ء کو یوسی 27کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن جاوید کو ان کی رہائشگاہوں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے 8مارچ 2016کوچھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ملیر ٹاؤن یوسی 12کے ہمدرد محمد عمر قریشی ، ملیر ٹاؤن یوسی 12کے کارکن محمد عرفان ، قصبہ علی گڑھ ٹاؤن یوسی 13کے کارکن سید دانش علی کو گرفتار کرلیا جبکہ 9مارچ 2016ء کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ملیر ٹاؤن یوسی 6کے کارکنان خاور خان ، عدنان خان اور13مارچ 2016ء کو ملیر ٹاؤن کے کارکن سلیم حسن اور ملیر ٹاؤن یوسی 11کی یوسی کمیٹی کے رکن سید حسنین رضا کاظمی اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 17کے جوائنٹ یوسی آرگنائزر ہارون قریشی کوبلاجواز اور غیر قانونی طریقے سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔اسی طرح 10مارچ 2016ء کو برنس روڈ ٹاؤن کے کارکن سرور قریشی ، رنچھوڑ لائن ٹاؤن یوسی 23کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمد عمران سعید ، بلدیہ ٹاؤن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن گل محمد ، 14مارچ2016کو رنچھوڑ لائن ٹاؤن یوسی 20کے کارکن عمران متین ، اورنگی ٹاؤن یوسی 24کے کارکن جہانگیر ، اورنگی ٹاؤن یوسی 17کے شہید کارکن کے بیٹے شہزاد ، قصبہ علی گڑھ ٹاؤن یوسی 11کے جوائنٹ یوسی آرگنائزر اصلاح الدین ، رنچھوڑ لائن ٹاؤن یوسی 23کی یوسی کمیٹی کے رکن آصف خان کوگرفتارکرلیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں اور دوسری جانب ایم کیوایم کے کارکنان کی وفاداریاں جبراًتبدیل کرائی جارہی ہیں ، جیلوں میں انہیں اذیت کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور اب چھاپے و گرفتاریوں میں تیزی لاکر ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ چند دنوں میں ایم کیوایم کے 36ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے خلاف ناجائز ہتھکنڈے استعمال کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔ 

7/19/2024 8:31:13 PM