Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا32واں یومِ تاسیس مورخہ 18، مارچ2016ء بروز جمعہ تنظیمی جوش وجذبے سے منایاجائے گا


ایم کیوایم کا32واں یومِ تاسیس مورخہ 18، مارچ2016ء بروز جمعہ تنظیمی جوش وجذبے سے منایاجائے گا
 Posted on: 3/16/2016
ایم کیوایم کا32واں یومِ تاسیس مورخہ 18، مارچ2016ء بروز جمعہ تنظیمی جوش وجذبے سے منایاجائے گا 
آزاد کشمیراورگلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیںیوم تاسیس کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے
یوم تاسیس کامرکزی اجتماع عزیزآبادکراچی کے تاریخی جناح گراؤنڈمیں منعقدہوگا
بانی و قائد جناب الطاف حسین 32ویںیوم تاسیس کے اجتماعات سے خطاب کریں گے
یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست عوام میں زبردست جوش وخروش پایاجارہاہے
نائن زیرو،ایم پی اے ہاسٹل ،خورشیدبیگم سیکرٹریٹ سمیت تمام گلیوں،بلندعمارتوں،چوراہوں،شاہراہوں پرخوبصورت سجاوٹ کاکام جاری
رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرزواراکین رابطہ کمیٹی کاشعبہ جات اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ جناح گراؤنڈکادورہ،تیاریوں کاجائزہ لیا
کراچی ۔۔۔16، مارچ2016ء 
ایم کیوایم کا32واںیومِ تاسیس مورخہ 18، مارچ2016ء بروز جمعہ تنظیمی جوش وجذبے سے منایاجائے گا ، اس سلسلے میں آزاد کشمیراورگلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیںیوم تاسیس کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے ۔اجتماعات سے ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین خطاب کریں گے ۔ ایم کیوایم کے 32 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدکیاجائے گا ، ایم کیوایم کی جانب سے یوم تاسیس کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ ’’نائن زیرو‘‘،ایم پی اے ہاسٹل،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ،شعبہ اطلاعات اورجناح گراؤنڈ،سمیت نائن زیرو کے اطراف کی عمارتوں، گلیوں اور شاہراہوں خصوصاً مکاچوک،مدنی مسجدچوک اورعائشہ منزل چورنگی کوبرقی قمقموں،جھالروں،ایم کیوایم کے پرچموں اورقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویرسے سجایاجارہاہے اور مختلف بینرز لگائے جارہے ہیں جن پر یوم تاسیس کی مبارکباد کے کلمات تحریر ہیں۔اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں کو بھی برقی قمقموں ، ایم کیوایم کے پرچموں ، جناب الطاف حسین کی تصاویر اور بینروں سے سجایاجارہا ہے اور یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ایم کیوایم کے تحت یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کو منظم اور مربوط بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جبکہ پنڈال میں ساؤنڈسسٹم ، لائٹنگ ، اسٹیج کی تیاری ، جلسہ گاہ میں شرکاء کے داخلی راستوں اورپارکنگ سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرزعامر خان ، کہف الوریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی عادل خان، جوید کاظمی، زاہد منصوری، کمال ملک اور ارشد حسن نے بدھ کی شام جناح گراؤنڈعزیزآبادکادورہ کیااورایم کیوایم کے32ویںیومِ تاسیس کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ، لیبرڈویژن ، شعبہ خواتین اور اے پی ایم ایس ا و کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے یوم تاسیس کی تیاریوں میں مصروف کارکنان کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیااورانہیں32ویںیوم تاسیس کی پیشگی مبارکباددی۔

7/19/2024 8:31:04 PM