Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور صدر بازار سنہری مسجد کے قریب سول سیکریٹریٹ کی بس میں بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت


پشاور صدر بازار سنہری مسجد کے قریب سول سیکریٹریٹ کی بس میں بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 3/16/2016
پشاور صدر بازار سنہری مسجد کے قریب سول سیکریٹریٹ کی بس میں بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت 
دہشت گرد اس سے قبل چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سیشن کورٹ کے قریب بھی خود کش دھماکہ کرکے کئی معصوم وبے گناہ انسانوں کی زندگیوں سے کھیل چکے ہیں ، جناب الطاف حسین 
عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے آپریشن ضرب عضب کے تحت جیٹ بلیک دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مزید مثبت اور ٹھوس اقدامات کے تحت عملی کاروائی کی جائے، الطاف حسین 
الطاف حسین کا دھماکہ میں جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا 
لندن ۔۔۔ 16؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور صدر بازار سنہری مسجد کے قریب سول سیکر یٹریٹ کی بس میں بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ میں متعدد سرکاری ملازمین کے شہید و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس سے قبل سفاک دہشت گرد چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سیشن کورٹ کے قریب بھی خود کش دھماکہ کرکے کئی معصوم و بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیل چکے ہیں اور پشاور میں سول سیکرٹریٹ کی بس میں بم دھماکہ کی کاروائی نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہے ۔انہوں نے بم دھماکہ میں شہید ہونیو الے سرکاری ملازمین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ پشاور میں سول سیکریٹریٹ کے ملازمین کی بس میں بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتارکیاجائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے آپریشن ضرب عضب کے تحت جیٹ بلیک دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مزید مثبت اور ٹھوس اقدامات کے تحت عملی کاروائی کی جائے ۔ 

7/19/2024 8:28:23 PM