Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورسابق ٹاؤن ناظم لانڈھی اسماعیل قریشی کوتحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیا


ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورسابق ٹاؤن ناظم لانڈھی اسماعیل قریشی کوتحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیا
 Posted on: 3/15/2016
ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورسابق ٹاؤن ناظم لانڈھی اسماعیل قریشی کوتحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیا
اسماعیل قریشی انتہائی ایماندار اور دیانتدار شخصیت کے حامل ہیں،ان پرالزامات لگانے والے جھوٹے ہیں،رابطہ کمیٹی کی تحقیقاتی رپوٹ
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اسماعیل ستارہ کو رابطہ کمیٹی میں شمولیت کی منظوری دیدی
کراچی۔۔ 15مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرکارکن اورسابق ٹاؤن ناظم لانڈھی اسماعیل قریشی کوتحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیاہے۔ ا س بات کافیصلہ رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا۔اسماعیل قریشی غلط کام کرنے والوں کی بلاخوف و خطر نشاندہی کرتے تھے جس کے باعث ان کے حوالے سے شکایتوں کی ایک بڑی فائل رابطہ کمیٹی کو بھیجی گئی تھی ۔شکایات ملنے پر اسماعیل قریشی کو معطل کر دیا گیا تھااوریہ کہاگیا تھا کہ الزامات کی تحقیقات ہونے تک آپ گھر بیٹھیں ، آپ کو بعد میں بتا دیا جائے گا۔رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ اجلاس میں اپنی طویل تحقیقاتی رپورٹ کو حتمی شکل دیتے ہوئے اپنے ایک متفقہ فیصلہ میں کہا ہے کہ اسماعیل ستارہ رکن رابطہ کمیٹی انتہائی ایماندار اور دیانتدار شخصیت کے حامل ہیں۔ وہ الحمداللہ طویل تحقیقات کے بعدر ابطہ کمیٹی نے دیکھا کہ الزام لگانے والے جھوٹے ہیں اور انہوں نے مکر وفریب کا عمل کیا ہے ۔ لہٰذا رابطہ کمیٹی نے متفقہ طور پر اسماعیل ستارہ کو دوبارہ رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کے لئے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے سفارش کی ہے۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اسماعیل ستارہ کو رابطہ کمیٹی میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔..

7/19/2024 8:27:04 PM