Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا چوتھا دن


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا چوتھا دن
 Posted on: 3/14/2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا چوتھا دن 
صفائی مہم کے باعث شہر کی متعدد یوسیز گندگی ، کچرے ، پانی کے جوہڑ اور ملبہ سے صاف دکھائی دینے لگی ہیں 
چوتھے روز صفائی مہم میں رابطہ کمیٹی ، اراکین اسمبلی ، میئر وڈپٹی میئر اور بڑی تعداد میں رضاکارگلیوں اور محلوں میں بیلچوں ، پھاوڑوں 
، کدالوں ، کچرا ٹرالیوں سے محنت و جانفشانی سے صفائی کے کام انجام دیتے رہے 
گلی گلی اورمحلہ محلہ صفائی کے عمل سے شہریوں میں شعور بیدار ہورہا ہے، عوامی جذبات 
کراچی ۔۔۔ 14؍ مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘ چوتھے روز بھی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہی جس کے باعث شہر کی متعدد یوسیز گندگی ، کچرے ، پانی کے جوہڑ اور ملبہ سے صاف دکھائی دینے لگی ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے صاف کراچی مہم کا زبردست خیر مقدم کیاجارہا ہے اورگلی گلی اور محلے محلے صفائی کے عمل کوزبردست پذیرائی دی جارہی ہے ۔ صاف کراچی مہم کے چوتھے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کی یوسی 28میٹروول ، یوسی 29، گلزار ہجری ، یوسی 2منظور کالونی ، یوسی 6محمود آباد نمبر6، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں یوسی 01شاہنواز کالونی ، یوسی 2گلشن سعید ، یوسی 3خواجہ اجمیر نگری ، یوسی 8 کالا اسکول ، پیالا اسکول ، ڈسٹرکٹ ویسٹ میں یوسی 38یوسف گوٹھ ، یوسی 39معمار آباد ، کے ڈی اے فلیٹس ، ساجدہ لان ، ڈسٹرکٹ کورنگی میں یوسی 5جناح اسکوائر ، یوسی 10غازی داؤد بروہی ، ملیر میں یوسی 11جعفر طیار اور جناح اسکوائر جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں یوسی 22 رنچھوڑ لائن اور بلوچ پارک کے علاقوں کی صفائی کی گئی اور کئی ٹنوں کچرا ٹھکانے لگایا گیا ۔ شہر کے مختلف اضلاع میں جاری صفائی مہم میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان ، ارشد حسن ، اظہار احمد خان ، گلفراز خان خٹک ، کمال ملک ، اسماعیل ستارا ، قاسم علی رضا ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر ، نائب میئر کراچی ارشد وہرا ، حق پرست اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی نے حصہ لیا۔ صاف کراچی مہم کے چوتھے رضاکاروں کی بڑی تعداد سڑکوں اور گلیوں میں موجود رہی اس دوران انہوں نے بیلچوں ، پھاوڑوں ، کدالوں ، کچرا ٹرالیوں کا استعمال کیا اور محنت اور جانفشانی کے ساتھ علاقوں کی صفائی کے کام انجام دیے ۔ اس موقع پرکئی ٹنوں کچرا ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ گلیوں میں چونابھی کیا گیا ، گندے پانی کے جوہڑ کو صاف کیا گیا ، نکاسی آب کے نظام کو بحال کیا گیا اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے بھی کئے گئے ۔ صاف کراچی مہم کے دران معززین شہر کی جانب سے ایم کیوایم کے کیمپوں پر آکر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور مختلف علاقوں میں گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ اس موقع پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم میں جو ش و خروش ثابت کررہا ہے کہ اب شہر کی صفائی کیلئے عوام آگئے آرہے ہیں اور اور یہ اب گندی اور کچرے کے ڈھروں کو شہر سے باہر پھینک کر دم لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ گلی گلی اورمحلہ محلہ صفائی کے عمل سے شہریوں میں شعور بیدار ہورہا ہے اور شہریوں کا رجحان صفائی کی جانب مائل ہورہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی مہم شرو ع کرنے پر قائد تحریک جناب
الطاف حسین سے دلی تشکرکااظہار کیا اور ان کی درازی عمر ،صحت و تندرستی اور عافیت کیلئے خصوصی دعا ئیں کیں ۔ 


Ranchorline

District Malir


Surjani Town


North Karachi

Scheme 33

Mahmoodabad



7/19/2024 8:26:07 PM