Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج بھی پاکستان کی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں بلکہ اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار


آج بھی پاکستان کی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں بلکہ اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/9/2016 1
آج بھی پاکستان کی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں بلکہ اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار
آج پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں بنت حوا مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، رکن رابطہ کمیٹی زرین مجید
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے اپنا عملی کرداراد اکیا ، سرفراز احمد صدیقی
اےپی ایم ایس او کے تحت عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں جامعہ کراچی آرٹس آڈیٹوریم میں ’’ینگ وومن کانفرنس ‘‘ سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 09؍ مارچ 2016
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتما م عالمی یومِ خواتین کے سلسلے میں جامعہ کراچی آرٹس آڈیٹوریم میں ’’ینگ وومین کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان میں بھی خواتین نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا اور آج بھی پاکستان کی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بانی و قائد تحریک محترم الطاف حسین نے سب سے پہلے ’’با اختیار عورت۔ مضبوط پاکستان‘‘کا نعرہ بلند کیا اور عملی طور پر بھی اپنی تنظیم اور منتخب ایوانوں میں خواتین کو سب سے زیادہ نمائندگی دی۔رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بنت حوا مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،کھیل ہو سیاست ہوادب ہو صحافت ہو ہر میدان میں خواتین اپنا علیحدہ مقام رکھتی ہیں۔اس موقع پر آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے بنیادی حقوق غضب کئے جاتے ہیں ، کاروباری ، ونی ، قرآن سے شادی اور غیرت کے نام پر خواتین کے قتل جیسی فرسودہ رسومات کے خلاف سب سے پہلے آواز حق بلند کرنے والے قائد تحریک محترم الطاف حسین ہے جنہوں نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے اپنا عملی کردار ادا کیا ہے۔ وائس چیئرپرسن آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن وجیہہ روف کااظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج اس کانفرنس میں طالبات کا اتنی بڑی تعداد میں شریک ہونا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں مردوں کے برابرہیں، انہوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا ۔’’ینگ وومین کانفرنس‘‘میں سینئر ڈپٹی کنوئنررابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار کے علاوہ رکن رابطہ کمیٹی زرین مجید،حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا سید، چیئرمین واراکین مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او،ایف ایم 101کی آر جے نوارا ،ماہرتعلیم اریبہ واجد،یوتھ ایکٹویسٹ حسان بٹ،یوتھ ایایکٹی وسٹ رضوان شیخ ،نوجوان شاعرہ اور مشہور فیشن ڈیزائنر نیل احمد سمیت اساتذہ کرام اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

7/19/2024 8:23:49 PM