Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے میڈیا بلیک آوٹ کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا کے تحت کینیڈین دارلخلافہ اٹاو ہ میں پارلیمنٹ ہل کے باہرعلامتی بھوک ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے میڈیا بلیک آوٹ کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا کے تحت کینیڈین دارلخلافہ اٹاو ہ میں پارلیمنٹ ہل کے باہرعلامتی بھوک ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 3/9/2016 1
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے میڈیا بلیک آوٹ کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا کے تحت کینیڈین دارلخلافہ اٹاو ہ میں پارلیمنٹ ہل کے باہرعلامتی بھوک ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ
حکومت کینیڈا اور انٹر نیشنل کیونٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پر لگائی جانے والی اس پابندی کے خاتمے 
میں اپنا کردارادا کرے،حید رعباس رضوی 
ایم کیوایم کے قائدجنا ب الطاف حسین پر لگائی جانے والی میڈیا پابندی آئین پاکستان کی شک ۱۹ کی کھلی خلاف ورزی ہے،آصف قاضی 
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان ‘ سینٹرل آرگنائزر �آصف قاضی واراکین کمیٹی اور مختلف چیپٹرز کے کارکنان‘ خواتین ‘ ہمدردوں اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت
اوٹاوہ۔۔۔9، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی پا کستان میں تقاریر ‘تصاویر اور بیانات کی نشرواشاعت پر گزشتہ کئی ماہ سے عائد پابندی اور میڈیا بلیک آوٹ کے خلاف کینیڈین پارلیمنٹ ہاؤس (اٹاوہ) کے سامنے احتجاجی مظاہرو علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان ‘ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ‘ مختلف چیپٹرز ٹورنٹو‘ مونٹریال‘ ونڈسر اور اٹاوہ کے کارکنان‘ خواتین ‘ہمدردوں اور بچوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پرعلامتی بھوک ہڑتال بھی کی گئی۔سخت سردی کے باوجود مظاہرے میں شریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں نے حکومت وقت کی جانب سے اپنے قائد پر لگائی جانے والی غیر آئنی و غیر قانونی پابندی کے خلاف اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر تحریر مختلف کلمات کے ذریعے حکومت کینیڈا کے ارباب اختیار کی توجہ پاکستان میں جناب الطاف حسین پر لگائی جانے والی پابندی کی طرف مرکوز کرائی گئی۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن حید رعبا س رضو ی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پر لگائی جانے والی یہ پابندی سراسر غیر آئینی اورغیر قانونی ہے۔ایک جمہوری ملک میں اس قسم کے اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں ۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کینیڈا اور انٹر نیشنل کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ قائد تحریک الطاف حسین پر لگائی جانے والی اس پابندی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے ۔سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا آصف قاضی نے بھی مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر جناب الطاف حسین پر لگائی جانے والی پابندی آئین پاکستان کی شق 19 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ‘ وزیر اعظم و صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کا پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد پر پابندی کا یہ اقدام سراسر غیر آئینی ہے جو ان کے لاکھوں اور بلکہ کروڑوں چاہنے والوں کی توہین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے کینیڈین ارباب اختیار سے بھی اپیل کی کہ جنا الطاف حسین پر حکومت پاکستا ن کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ پروگرام کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ‘صحت و سلامتی اورحق پرست شہداء تحریک کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ 

7/19/2024 8:32:51 PM