Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عشرت علی خان صاحب کا شعری مجموعہ ’’خوشبوئے سخن ‘‘ علم و ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیئے بہترین تحفہ ہے، احمد سلیم صدیقی رکن سینٹرل ایگزیکیٹو کو نسل ایم کیو ایم


عشرت علی خان صاحب کا شعری مجموعہ ’’خوشبوئے سخن ‘‘ علم و ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیئے بہترین تحفہ ہے، احمد سلیم صدیقی رکن سینٹرل ایگزیکیٹو کو نسل ایم کیو ایم
 Posted on: 3/8/2016 1
عشرت علی خان صاحب کا شعری مجموعہ ’’خوشبوئے سخن ‘‘ علم و ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیئے بہترین تحفہ ہے، احمد سلیم صدیقی رکن سینٹرل ایگزیکیٹو کو نسل ایم کیو ایم 
پورے ملک کی طرح حیدرآباد کی تعمیر و ترقی میں بھی مہاجروں کا اہم کردار ہے جو آج بھی جاری و ساری ہے ،احمد سلیم صدیقی 
عشرت علی خان بھی حیدرآباد کے سپوت ہیں ،احمد سلیم صدیقی 
عشرت علی خان کی بے باکی اور جرات سے اپنی سوچ کو قرطاس پر منتقل کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں ،احمد سلیم صدیقی 
رونمائی کتاب خوشبوئے سخن تقریب کی صدارت حیدرآباد کے مشہور و معروف دانشور پروفیسر مسکین احمد منصور نے کی اور مہمان خاص احمد سلیم صدیقی تھے۔ 
رونمائی کتاب خوشبوئے سخن کی تقریب میں ایم کیو ایم زونل کمیٹی کے رکن عمران نور سمیت علمی و ادبی شخصیات محمود صدیقی ، پروفیسر وثیق الرحمان ، پروفیسر سیما انعام، ڈاکٹر رضوانہ انصاری ، ڈاکٹر یاسمین زاہد، پروفیسر فرزانہ راحت ،پروفیسر شبنم گل، پروفیسر محسن عطا ،پروفیسر حبیب ارشد، مسرور احمد زئی ، عبدالمجید راجپوت و دیگر بھی موجو د تھے
حیدرآباد ۔۔۔08مارچ 2016ء 
ٍٍ عشرت علی خان صاحب کا شعری مجموعہ ’’خوشبوئے سخن ‘‘ علم و ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیئے بہترین تحفہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے مہران آرٹس کونسل حیدرآباد کے مقامی ہال میں دانشور ، قلم کار اور کئی کتابوں کے مصنف عشرت علی خان کے شعری مجموعہ’’ خوشبوئے سخن‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ رونمائی کتاب خوشبوئے سخن تقریب کی صدارت حیدرآباد کے مشہور و معروف دانشور پروفیسر مسکین احمد منصور نے کی اور مہمان خاص احمد سلیم صدیقی تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم زونل کمیٹی کے رکن عمران نور سمیت علمی و ادبی شخصیات محمود صدیقی ، پروفیسر وثیق الرحمان ، پروفیسر سیما انعام، ڈاکٹر رضوانہ انصاری ، ڈاکٹر یاسمین زاہد، پروفیسر فرزانہ راحت ،پروفیسر شبنم گل، پروفیسر محسن عطا ،پروفیسر حبیب ارشد، مسرور احمد زئی ، عبدالمجید راجپوت و دیگرموجو د تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک کی طرح حیدرآباد کی تعمیر و ترقی میں بھی مہاجروں کا اہم کردار ہے جو آج بھی جاری و ساری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عشرت علی خان بھی حیدرآباد کے سپوت ہیں ان کی بہترین علمی اور ادبی کاوشیں دنیا کے سامنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نفسا نفسی ، حبس اور گھٹن کے معاشرے میں وقتاً فوقتاً اچھی کتابوں کی صورت میں عشرت علی خان علم کے پیاسوں کی پیاس بجھاتے چلے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل حیدرآباد میں رئیس کمال صاحب کی کتاب "شہر کمال "کے اجراء کے موقع پر حیدرآباد کے علم دوست عوام کا علم و ادب کے لئے جو والہانہ جوش و خروش دیکھا تھا وہی جوش و جذبہ اور والہانہ پن آج عشرت علی خان کے شعری مجموعہ ’’ خوشبوئے سخن‘‘ کی تقریب رونمائی میں شامل علم کی شمع کے پروانوں کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشبوئے سخن کے مطالعے سے علم ہوتا ہے کہ عشرت علی خان کی بے باکی اور جرات سے اپنی سوچ کو قرطاس پر منتقل کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کے زور قلم میں اور اضافہ عطا فرمائے۔ 

7/19/2024 8:27:02 PM