Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے میئرکیلئے ایم کیوایم کے امیدوار سیدطیب حسین ہوں گے


حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے میئرکیلئے ایم کیوایم کے امیدوار سیدطیب حسین ہوں گے
 Posted on: 3/8/2016 1
حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے میئرکیلئے ایم کیوایم کے امیدوار سیدطیب حسین ہوں گے
رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ،اجلاس کی صدارت کنوینرندیم نصرت نے کی قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی 
سیدطیب حسین ایم کیو ایم کے سینئررکن ہیں اور2008ء میں حیدرآبادسے قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے
سیدطیب حسین مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں اوران دنوں ایم کیوایم حیدرآبادزون کے فنانس سیکریٹری کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، ڈپٹی میئر کے امیدوارکافیصلہ آئندہ چندروزمیں کیاجائے گا
کراچی ۔۔۔ 8 مارچ 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے میئرکیلئے ایم کیوایم کے امیدوار سیدطیب حسین ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ آج رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت کنوینرندیم نصرت نے کی۔قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ سیدطیب حسین ایم کیو ایم کے سینئررکن ہیں ،این ای ڈی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔وہ 2008ء میں حیدرآبادسے قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے ۔سیدطیب حسین اس سے قبل مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں اوران دنوں ایم کیوایم حیدرآبادزون کے فنانس سیکریٹری کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی میئر کے امیدوارکافیصلہ آئندہ چندروزمیں کیاجائے گا۔ 

7/19/2024 8:19:18 PM