Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہبازتاثیر کی بازیابی پر انکے اہل خانہ کوایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کی قائدتحریک کی جانب سے مبارکباد


سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہبازتاثیر کی بازیابی پر انکے اہل خانہ کوایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کی قائدتحریک کی جانب سے مبارکباد
 Posted on: 3/8/2016 1
سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہبازتاثیر کی بازیابی پر انکے اہل خانہ کوایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کی قائدتحریک کی جانب سے مبارکباد
سلمان تاثیرکے بہیمانہ قتل کے بعد ان کے صاحبزادے شہباز تاثیر کا اغوا انکے اہل خانہ پر دوسری بڑی قیامت تھی جس میں وہ تقریباً پانچ سال تک گزرتے رہے
شہبازتاثیرکی طرح سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے حیدرگیلانی اوردیگرمغویوں کوبھی بازیاب کرایاجائے۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 8 مارچ 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہبازتاثیر کی بازیابی پر انکے اہل خانہ کو قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سلمان تاثیرکے بہیمانہ قتل کے بعد ان کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغواکاواقعہ ان کے اہل خانہ پر دوسری بڑی قیامت تھی اوراس اذیت میں وہ تقریباً پانچ سال تک گزرتے رہے ۔خداکاشکرہے کہ بالآخر آج وہ بحفاظت بازیاب ہوگئے ہیں۔ ندیم نصرت نے حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ شہبازتاثیرکی طرح سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے حیدرگیلانی اوردیگرمغویوں کوبھی بازیاب کرایاجائے اوراغواکرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 


7/19/2024 8:28:31 PM