Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کو باپ کہنے والادوکا ٹولا آج کس کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ،ملک وسیم کھوکھر


جناب الطاف حسین کو باپ کہنے والادوکا ٹولا آج کس کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ،ملک وسیم کھوکھر
 Posted on: 3/6/2016 1
جناب الطاف حسین کو باپ کہنے والادوکا ٹولا آج کس کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ،ملک وسیم کھوکھر
ایم کیو ایم کو توڑنے کی سازشیں نہ ماضی میں کامیاب ہوئیں اور نہ اب ہونگیں۔
قیام پاکستان سے ہی غداری کے تمغوں سے نوازنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، جسے اب بند ہو جاناچاہیے۔
پنجاب کے عوام جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
ملک کے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کی عوام کی نمائندہ جماعت کے مینڈیت کا احترام نہیں کیا جارہا ہے
بانیان پاکستان کی اولادوں کو راء کا ایجنٹ قرار دینا اصل غداری ہے ۔سیکرٹری جنرل ایم کیو ایم پنجاب کمیٹی
لاہور۔۔۔۔۔6 مارچ2016 ؁ء
متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کمیٹی کے سیکریٹری جنرل ملک وسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو باپ کہنے والادوکا ٹولاَ آج کسی کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ان نادیدہ قوتوں کے اشارے پر یہ سب کھیل تماشہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کو توڑنے کیلئے لانچ کی گئیں آفاق احمد اور ذوالفقار مرزا نامی فلمیں فلاپ ہو چکی ہیں اور اب کی بار کمال ،انیس نامی فلم بھی بریطرح فلاپ ہو گی۔متحدہ قومی موومنٹ کو توڑنے کی سازشیں نا ماضی میں کامیاب ہوئیں اور نہ آئندہ ہو سکیں کیونکہ عوام نے ہمیشہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کی زندہ مثال ماضی قریب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم کی تاریخ ساز کامیابی ہے جس میں ایم کیو ایم نے دیگر جماعتوں کے اتحاد کو بد ترین شکست دی ۔ اپنے ایک بیان میں ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ قیام پاکستان سے ہی غداری کے تمغوں سے نوازنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے پہلے وزیراعطم لیاقت علی خان شہید ، بانی پاکستان محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح اور ان جیسے دیگر سیاسی رہنماؤں و اکابرین کے خلاف سازشیں کی گئیں اور انہیں ملک دشمن قرار دیا گیا اور اسی طرح بنگالیوں کو بھی انڈیا کا ایجنٹ قرار دے کر ان کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا جس کا خمیازہ قوم نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی صورت میں بھگتااور آج بھی ملک کے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کی عوام کی نمائندہ جماعت کے مینڈیت کا احترام نہیں کیا جارہا ہے۔ ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے گریز کیا جانا چاہیے اور غداری کے تمغوں سے نوازنے کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو راء کا یجنٹ قرار دینا دراصل غداری ہے ۔ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے اور اس حقیقت کو تسلیم کر لینا ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہے۔ مصطفی کمال،انیس قائمخانی کی پریس کانفرنس پر ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مگرمچھ کے آنسو بہانے اور ڈگڈگی پر تماشہ کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور کمال نامی فلم کے رائٹراور ڈائریکٹر کو ماضی کو یاد رکھتے ہوئے ایسی حرکتوں سے باز و ممنوع رہنا چاہیے ۔ ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب کے عوام جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ جناب الطاف حسین کے بیانات کی نشرو اشاعت پر پابندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتا ہے لہذا ہم عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے جناب الطاف حسین پر پابندی کو فی الفور ختم کریں تاکہ جناب الطاف حسین اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دے سکیں جو کہ ان کا قانونی ، آئینی اور جمہوری حق بھی ہے ۔

7/19/2024 8:20:23 PM