Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی مؤومنٹ امریکہ کا واشنگٹن ڈی سی چیپٹرتحلیل کردیا گیا اور ساتھ ہی دو (۲) رکنی ایڈہاک کمیٹی کا قیام


متحدہ قومی مؤومنٹ امریکہ کا واشنگٹن ڈی سی چیپٹرتحلیل کردیا گیا اور ساتھ ہی دو (۲) رکنی ایڈہاک کمیٹی کا قیام
 Posted on: 3/5/2016 1
متحدہ قومی مؤومنٹ امریکہ کا واشنگٹن ڈی سی چیپٹرتحلیل کردیا گیا اور ساتھ ہی دو (۲) رکنی ایڈہاک کمیٹی کا قیام
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرلآرگنائزرمتین یوسف کا واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔ 05؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی مؤومنٹ امریکہ کی تنظیم نو کے بعد چیپٹرز کی سطح پر تنظیمی اور تربیتی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ امریکہ واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے کارکنان کا جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا۔ جنرل ورکرز اجلاس میں سینٹرل آرگنائزر متین یوسف ، معاون کمیٹی کے شاہد معین، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے انچارج عمران حسین، جوائنٹ انچارج فرحین رضوی سمیت واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے کارکنان و ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تنظیمی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ فرحین رضوی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنے کارکنان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں قائد کی امیدوں پر پورا اترنے، تحریک میں فعال کردار ادا کرنے اور منزل کی کامیابی کیلئے کارکنان میں نظریاتی وابستگی، تحریکی نظم وضبط اور اتحاد سب سے اہم عناصر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ کارکنان آپس میں اور امریکہ مقیم پاکستانی کمیونٹی میں اپنے رابطہ کار کو مزید بہتر بنائیں۔ سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہاکہ واشنگٹن ڈی سی ریاست ہائے متحدہ کا دارالخلافہ ہے اور اسی نسبت سے جہاں اس کا ایک علیحدہ و منفرد مقام ہے وہیں ایم کیو ایم امریکہ واشنگٹن ڈی سی چیپٹرکو بھی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ بحیثیت کارکنان تمام کارکنان برابر ہیں مگر واشنگٹن ڈی سی کی اہمیت کے پیش نظر آپ کی ذمہ داریاں دوسرے کارکنان سے بڑھ کر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک بھی واشنگٹن ڈی سی کے کارکنان سے بہتر تنظیمی کام اور مکمل فعالیت کی امید رکھتے ہیں۔ اس موقع پر واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کی تحلیل کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے سابق انچارج اظہار خان اور انکی کابینہ کے دیگر ارکین کو محنت، دلجمعی اور اخلاص سے ایم کیو ایم کے کام کو فعال رکھنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ہم آہنگی اور تنظیمی کام میں فعالیت و بہتری کیلئے تبدیلی دراصل ترقی اور منزل کی جانب مستقل جاری سفر کی علامت ہوتی ہے ۔اس موقع پر انھوں نے عمران حسین اور اسماء شاہ پر مشتمل دو رکنی ایڈہاک کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی کی سابقہ کمیٹی کی تحلیل کے بعد دو رکنی ایڈہاک کمیٹی واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے تنظیمی معاملات سر انجام دے گی جب کہ مستقبل میں کمیٹی میں مزید نئے نام بھی شامل کئے جائیں گے۔ انھوں نے ایڈہاک کمیٹی کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی کام کی بہتری ، نئے کارکنان کی شمولیت اور واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کی تنظیم سازی ایڈہاک کمیٹی کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے جسے آپ کو پوری مخلصی اور تحریکی نظم و ضبط کے دائرے میں رہتے ہوئے پورا کرنا ہے۔ اجلاس کے آخر میں قائد تحریک الطاف حسین کی صحت، سلامتی، درازیء عمر ، اسیروں کی مشکلات کے خاتمہ اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ 

7/19/2024 8:33:38 PM