Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرانا پنجرہ نئے کبوتروں کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کر کے قائد تحریک الطا ف حسین کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جار ہا ہے ، انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی


پرانا پنجرہ نئے کبوتروں کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کر کے قائد تحریک الطا ف حسین کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جار ہا ہے ، انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی
 Posted on: 3/4/2016 1
پرانا پنجرہ نئے کبوتروں کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کر کے قائد تحریک الطا ف حسین کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جار ہا ہے ، انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی
قائد تحریک جناب الطاف حسین حق پرستی کا سورج ہیں جس کو باطل قوتیں ماند نہیں کر سکتیں،نوید شمسی
کارکنان اور مظلوم عوام آج بھی جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ مانتے ہیں ،نوید شمسی
حیدرآباد متحدہ قومی موومنٹ کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی کا مشترکہ بیان
حیدرآباد۔۔۔04 ،مارچ،2016 ء
ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارکنان اور حق پرست عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پرانا پنجرہ اور نئے کبوتروں کو میڈیا کے سامنے پیش کر کے ایک بار پھر قائدِ تحریک جناب الطا ف حسین کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جار ہا ہے لیکن کارکنان و حق پرست عوام قائدِ تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہو کر اس گھناؤنی سازش کو بھی ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک الطاف حسین کو مائنس کر کے ایک بار پھر ایم کیوا یم کو تقسیم کرنے کی جو گھناؤنی سازش کی جارہی ہے انشاء اللہ جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اور حق پرست عوام جانتے ہیں کہ قائدِ تحریک الطاف حسین حق پرستی کا سورج ہیں جو بلاتفریق اپنی روشنی ہر جانب بکھیر رہا ہے جس کی بدولت مظلوم عوام باشعور ہو رہی ہے اورحق پرستی کے سورج کو باطل قوتیں ماند نہیں کر سکتیں اور جو باطل قوتیں بھی اس سورج کے سامنے آئیں گی جلد ہی ماند پڑ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کارکنان اور حق پرست عوام آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کو اپنانجات دہندہ مانتے ہیں اور مائنس الطاف حسین فارمولے کو مسترد کر چکے ہیں جو کہ انشااللہ آنے والا وقت ثابت کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے کی گھناؤنی کاوشیں کرنے والوں کو قدرت نے نشانِ عبرت بنا دیا نئے کبوتروں کو اس سے سبق سیکھ کر اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا چاہئیے ۔

7/19/2024 8:29:51 PM