Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظفر آباد اورمیر پور پریس کلب کے باہر ایم کیوایم آزاد کشمیر کے تحت جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں


مظفر آباد اورمیر پور پریس کلب کے باہر ایم کیوایم آزاد کشمیر کے تحت جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں
 Posted on: 3/4/2016 1
مظفر آباد اورمیر پور پریس کلب کے باہر ایم کیوایم آزاد کشمیر کے تحت جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں
ریلیوں کے شرکاء کی جناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے بازی
کشمیری عوام زلزلہ متاثرین کی امداد کرنے پر جناب الطاف حسین کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے ،اظہار یکجہتی ریلیوں کے شرکاء کے جذبات
جناب الطاف حسین پر الزامات عائد کرنے والے کشمیری عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ، شرکاء کے جذبات
مظفر آباد۔۔۔4، مارچ2016ء
ایم کیوایم آزاد کشمیر کے زیرا ہتمام مظفر آباد اور میر پور پریس کلب کے باہر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلیوں کی سربراہی آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر ، ایم کیوایم آزاد کشمیر کے ذمہ داران مشکور بلال بٹ اور عزت علی نے کی ۔ جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیوں کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں اظہار یکجہتی پر مشتمل پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جناب الطاف حسین کیلئے دعائیہ اشعار اور کلمات تحریر تھے ۔ ریلیوں نے شرکاء نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف انداز میں جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔ اظہار یکجہتی کی ریلیوں کے شرکاء نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام جناب الطاف حسین کیساتھ ہیں ، آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلہ میں جناب الطا ف حسین نے جو کردار ادا کیا اور اپنی امداد ٹیموں کو آزاد کشمیر بھیجا ان کا یہ احسان کشمیری عوام کبھی نہیں بھول سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین پر الزامات عائد کرنے والے کشمیری عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مظلوموں کے مسیحا اور نجات دہندہ ہیں اور ان کے دامن پر کیچڑ اچھالنے والے ذلیل و رسوا ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جناب الطاف حسین پر اندھا اعتماد کرتے ہیں اور ان کی عملی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیں کامل یقین ہے کہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ہی اس ملک کے مظلوم عوام کو حقوق میسر آئینگے ۔

7/19/2024 8:31:20 PM