Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی کے 18مقامات پر بیک وقت جناب الطاف حسین سے اظہا ریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں


ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی کے 18مقامات پر بیک وقت جناب الطاف حسین سے اظہا ریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں
 Posted on: 3/4/2016 1
ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی کے 18مقامات پر بیک وقت جناب الطاف حسین سے اظہا ریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں
اظہار یکجہتی ریلیوں میں عوام و کارکنان ، خواتین ، طلباء ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلاء ، صحافی ، شاعر ، دانشور ، علمائے کرام سمیت مختلف قومیتوں ، برادریوں ، مسلکوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور انداز میں شرکت
ریلیوں کے شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر ایک بار پھر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ، جناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش انداز میں نعرے لگائے
اظہاریکجہتی کی ریلیاں لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، لیاقت آباد ، ڈیفنس ، سرجانی ، محمود آباد ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی اور دیگر مقامات پر نکالی گئیں
ریلیوں کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جناب الطاف حسین سےاظہار یکجہتی کے نعرے ، کلمات اور اشعار تحریر تھے
نئے ٹیسٹ ٹیوب بے بیز کو عوام نے محلوں اور گلیوں سے نکل کر مسترد کردیا ہے، رابطہ کمیٹی و حق پرست ارکا ن کا خطاب
عوام نے جناب الطاف حسین کی حمایت میں گھروں سے نکل کر ثابت کردیا ہے کہ مداری پن کا مظاہرہ کرنے والے جھوٹے ہیں ، شرکاء کے جذبات
کر اچی ۔۔۔4ما رچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بانی و قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کے روز کراچی کے 18مقامات پر زبردست ریلیاں نکالی گئیں جن میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین، طلباء ، ڈاکٹر ز ، انجینئرز ، وکلاء، صحافی ، شاعر ، دانشور ، علمائے کرام سمیت مختلف قومیتوں، برادریوں ، مسلکوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین کی قیادت ایک بار پھر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے لانڈھی میں عمران شہید پارک ، کورنگی میں کورنگی نمبر 5، ملیر میں آرسی ڈی گراؤنڈ ، شاہ فیصل میں گرین بیلٹ ، گلستان جوہر میں جوہر موڑ، اسکیم 33میں مسکن چورنگی ، گلشن اقبال حسن اسکوائرء ، لائینز ایریا میں نمائش ، سوسائٹی میں بہادرآباد چورنگی ، محمود آباد میں ستار بیکری، ڈیفنس میں 2تلوار، برنس روڈ میں فریسکو چوک، پاک کالونی میں بڑا بورڈ، بلدیہ ٹاؤن میں اکبر گراؤنڈ، قصبہ علی گڑھ میں قصبہ موڑ ایک نمبر چورنگی ، اورنگی میں 5نمبر چورنگی ، ، ناتھ کراچی میں نارگن چورنگی ،نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی ،لیاقت میں لیاقت آباد نمبر 10اور فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ چورنگی پر اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں ۔اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانی والی ریلیوں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرجناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور ان کی قیادت پر اعتماد کے حوالے سے نعرے ، کلمات اور اشعار جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ اظہار یکجہتی کی ریلیوں کے شرکاء نعرے الطاف جئے الطاف ، ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ، رہبر رہبر الطاف ہمارا رہبر ، تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو، بس بس الطاف الطاف ، نعرہ متحدہ جئے متحدہ اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے اس پر ریلیوں کے شرکاء نے جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہار کیااور ان کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور جھوٹے پروپیگنڈوں کو یکسر طور پر مسترد کردیا۔ جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ کورنگی اور ملیرمیں نکالی جانے والی اظہاریکجہتی ریلیوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈووکیٹ ، اقبال مقدم ، محترمہ زرین مجید ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں نکالی جانے اولی اظہار یکجہتی کی ریلیوں میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان ، ڈاکٹر عبدا لقادر خانزادہ ، کنور نوید جمیل ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف مقامات پر نکالی جانے والی اظہار یکجہتی کی ریلیوں میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کمال ملک ،،محترمہ نسرین جلیل ، قاسم علی رضا ،امین الحق ، محترمہ ریحانہ نسرین ، اقبال مقدم ، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں نکالی جانے والی ریلیوں میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشد حسن ، زاہد منصوری ، مطیع الرحمن جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں نکالی جانے والی اظہار یکجہتی کی ریلیوں میں رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین اور عبد الحسیب خان ، حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا اور منتخب حق پرست بلدیاتی نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیوں کے شرکاء سے اپنے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ کروڑوں عوام ماضی کی طرح جڑے ہوئے ہیں اور انہیں کوئی بھی سازش جدا نہیں کرسکتی ہے ، ایم کیوایم ایک جمہور ی جماعت ہے جس کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے ، جن دو افراد کو مخالفت برائے مخالفت کے تحت سامنے لایا گیا ہے وہ نئے ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہیں جنہیں آج عوام نے محلوں اور گلیوں سے نکل کر مسترد کردیا ہے اورانکے سازشی کردار کو آج ہی دفن کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور صرف دو افراد مداری پن کا مظاہرہ کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ کروڑوں عوام جناب الطاف حسین سے منحرف ہوجائیں گے خود فریبی نہیں تو اور کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو دو عناصر آج اپنے آپ کو معصوم ثابت کررہے ہیں اورکروڑوں عوام اور ان کے متفقہ قائد پر الزامات لگارہے ہیں ۔ انہیں وقت بتا دے گا کہ وہ بھی سازشی عناصر کے ہاتھوں نہ صرف استعمال ہوئے ہیں بلکہ اپنی دنیا اور آخرت دونوں خراب کرچکے ہیں ۔ اظہار یکجہتی کی ریلیوں کے شرکاء نے بھی اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے جناب الطاف حسین کی حمایت میں گھروں سے نکل کر ثابت کردیا ہے کہ مداری پن کا مظاہرہ کرنے والے جھوٹے ہیں اور جناب الطاف حسین کی شخصیت کوسازشی منصوبے کے تحت داغدارکرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور ان کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں ، انشاء اللہ یہ مرحلہ بھی عوام کے تعاون اور حمایت سے جناب الطاف حسین جیتیں گے اور سازشی عناصر اپنے بدترین انجام کو پہنچیں گے ۔ 


Karachi 
Qasba Aligarh

Gulshan e Iqbal
Scheme 33 Maymar
Gulistan-e-Johar
5 Star Chowrangi
Nagan Chowrangi
Water Pump
Malir

Gulshan 

تصاویر  

7/19/2024 8:29:09 PM