Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین پرتنقید اورجھوٹےالزامات عائد کرنا ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی توہین ہے


قائدتحریک جناب الطاف حسین پرتنقید اورجھوٹےالزامات عائد کرنا ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی توہین ہے
 Posted on: 3/4/2016 1
قائد تحریک جناب الطاف حسین پر تنقید اور جھوٹے الزامات عائد کرنا ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی توہین ہے 
جناب الطاف حسین سے ہمارا رشتہ دنیا کی کوئی بھی سازش اورجھوٹا پروپیگنڈا ختم نہیں کرسکتا ہے
وقت نے ہر مرتبہ جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کو نہ صرف سرخرو کیا اور سازشی کرداروں کو دنیا میں ہی ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا 
جناب ا لطاف حسین پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنا عوامی جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے 
حق پرستی کی جدوجہد کرنے والے ہر لیڈر کے آگے میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگ آتے ہیں لیکن ان سے گھبرانا حق پرستوں کا شیوہ نہیں ہے
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباداورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے پیغامات کی بھر مار
کر اچی ۔۔۔4ما رچ 2016ء 
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بانی وقائد تحریک جناب الطا ف حسین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ہمارا رشتہ دنیا کی کوئی بھی سازش اورجھوٹا پروپیگنڈا ختم نہیں کرسکتا ہے ، جناب الطاف حسین کی ساری زندگی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد سے عبارت رہی ہے اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کی عظیم جدوجہد کرنے والے قائد پر تنقید اور جھوٹے الزامات عائد کرنا ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی توہین ہے ۔ گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیز آباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹیلی فون ، فیکس ، ای میل اور فیس بک پر پیغامات کا تانتا بندھ گیا ۔ پیغامات بھیجنے والوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ علمائے کرام ، تاجر ، صنعتکار ، وکلاء ، انجینئرز ، شاعر ، ادیب ، قلمکار ، ڈاکٹرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد لیڈر اور ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جن پر ماضی میں بھی اسی طرح کے بے بیہودہ ، جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کئے گئے اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کی ریاستی کوششیں کی گئیں لیکن وقت نے ہر مرتبہ جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کو نہ صرف سرخرو کیا ہے بلکہ سازشی کرداروں کو دنیا میں ہی ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور انہیں ماضی کی طرح جھوٹے الزامات اور سازشوں کا نشانہ بنا نا عوامی جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنا ب الطاف حسین کے خلاف کتنے ہی بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کیوں نہ کرلئے جائیں ہم انہیں ہرگز نہیں چھوڑ سکتے اور مائنس الطاف کی سازشیں کرنے والے کتنے ہی چہرے ، ڈرامے اور فلمیں متعارف کرادیں وہ جناب الطاف حسین پر عوام کا اعتماد ہرگز نہیں اٹھا سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہد کرنے والے ہر لیڈر کے آگے میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگ آتے ہیں لیکن ان سے گھبرانا حق پرستوں کا شیوہ نہیں ہے اور میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگوں کا انجام وہی ہوتا ہے جو تاریخ میں ہوتا آیا ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہو ں نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین سے اپنے عہد و وفا کی تجدید کی اوران کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور عافیت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔ 

7/19/2024 10:20:15 PM