Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی تھوک قیمت میں من مانے اضافے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہارمذمت


کراچی میں ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی تھوک قیمت میں من مانے اضافے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہارمذمت
 Posted on: 3/1/2016 1
کراچی میں ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی تھوک قیمت میں من مانے اضافے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہارمذمت
دودھ ہر گھر کی ضرورت ہے اور اس کا سرکاری نرخ پر فروخت نہ ہونا پہلے ہی المیہ سے کم نہیں تھا، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافہ پر حکومت اور متعلقہ اداروں کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے، ارکان اسمبلی 
اصولی طور پر ڈیری فارمرز کو اپنی من مانی کرنے کے بجائے شہریوں کو دودھ سستے داموں فراہم کرنا چاہئے ، ارکان سندھ اسمبلی
وزیراعلیٰ سندھ ڈیری فارمرز کی من مانی کا نوٹس لیں اور شہریوں کو سرکاری نرخ پر دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں، ارکان سندھ اسمبلی
کراچی ۔۔۔1ما رچ 2016ء
متحدہ قومی مو ومنٹ کے حق پر ست اراکین سندھ اسمبلی نے کر اچی میں ڈیر ی فا رمر ز کی جانب سے دودھ کی تھو ک قیمت71رو پے سے بڑھا کر 77رو پے فی لیٹر مقر رکئے جانے کے بعد دودھ 90روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کر نے کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے اور انتہائی مہنگے داموں دودھ کی فروخت کو شہریوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی گئی ہے جس کا براہِ راست فائدہ ڈیری فارمرز کو ہورہا ہے جبکہ اصولی طور پر ڈیری فارمرز کو اپنی من مانی کرنے اور دودھ کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے بجائے شہریوں کو دودھ سستے داموں میں فراہم کرنا چاہئے تھا لیکن اس کے برعکس ڈیری فارمرز نے عوام کی جیبوں پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پہلے ہی سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہیں ہورہا تھا اور شہری اضافی نرخوں پر دودھ خریدنے پر مجبور تھے لیکن اب ڈیری فارمرز دودھ کی تھوک قیمت میں مزید اضافہ کرکے مہنگائی کے دور میں غر یب کے بچوں کو دودھ جیسی نعمت سے بھی محرو م کرنے کا عمل کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دودھ ہر گھر کی ضرورت ہے اور اس کا سرکاری نرخ پر فروخت نہ ہونا پہلے ہی المیہ سے کم نہیں تھا اور اب دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافہ پر حکومت اور متعلقہ اداروں کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی تھوک قیمت میں اضافے کا فی الفور نوٹس لیاجائے اور شہریوں پر دودھ کے من مانے اضافی نرخ تھوپنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔

7/19/2024 10:28:15 PM