Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا ) سندھ سے تعلق رکھنے والے 1سے لیکر 16تک کے ملازمین کی پوسٹوں کوفی الفور اپ گریڈ کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا ) سندھ سے تعلق رکھنے والے 1سے لیکر 16تک کے ملازمین کی پوسٹوں کوفی الفور اپ گریڈ کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/1/2016 1
آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا ) سندھ سے تعلق رکھنے والے 1سے لیکر 16تک کے ملازمین کی پوسٹوں کوفی الفور اپ گریڈ کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومت سندھ کلرکوں کی اپ گریڈیشن کے جائز مطالبے سے منہ موڑنے کا عمل اور بے حسی کا مظاہرہ بند کرے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
صوبہ خیبرپختونخوا ، صوبہ بلوچستان ، صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر کی حکومتوں نے مثبت اقدام اٹھاتے ہوئے کلرکوں کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کردیاہے ،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
صوبہ سندھ کی حکومت ملازمین کو جائز حقوق کی فراہمی سے کیوں راہِ فرار اختیار کررہی ہے؟، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ (ایپکا ) سندھ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے میں حائل رکاوٹوں کا فی الفور خاتمہ کریں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔یکم، مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا ) سندھ سے تعلق رکھنے والے 1سے لیکر 16تک کے ملازمین کی پوسٹوں کو فی الفور اپ گریڈ کیاجائے اور کلرکوں کی اپ گریڈیشن کے اہم معاملے سے منہ موڑنے اور بے حسی کے مظاہرے کا عمل بند کیاجائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا ) 1سے 16گریڈ کے ملازمین کی ملک گیر نمائندہ ایسوسی ایشن ہے اور ایپکا نے 1سے 16گریڈ کے ملازمین کو اپ گریڈیشن دلانے کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز 2014ء میں کیا تھا جس کے نتیجے میں صوبہ خیبرپختونخوا ، صوبہ بلوچستان ، صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر کی حکومتوں نے مثبت اقدام اٹھاتے ہوئے کلرکوں کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ صوبہ سندھ میں ایپکا ملازمین کے احتجاجی مظاہروں کے باوجود حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے اور خاموشی کا مظاہرہ کرکے ملازمین کے حقوق پر قدغن لگا نے کا گھناؤنی عمل کررہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہر باشعور شخص یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ جب صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، کے پی کے اور آزاد کشمیر کی حکومتوں نے اییکا ملازمین کو اپ گریڈ کرکے انہیں حقوق مہیا کردیئے ہیں تو صوبہ سندھ کی حکومت ملازمین کو جائز حقوق کی فراہمی سے کیوں راہِ فرار اختیار کررہی ہے ؟۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ آل پاکستان کلر ک ایسوسی ایشن (ایپکا ) سندھ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے میں حائل رکاوٹوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے اور ملازمین کی پوسٹوں کوفی الفور اپ گریڈ کرکے انہیں حقوق فراہم کئے جائیں ۔

7/19/2024 10:30:11 PM