Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست نمائندوں نے حیدرآباد شاہی بازار چندی رحمانی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا


حق پرست نمائندوں نے حیدرآباد شاہی بازار چندی رحمانی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا
 Posted on: 2/28/2016
حق پرست نمائندوں نے حیدرآباد شاہی بازار چندی رحمانی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا 
پانی کی فراہمی پر حیدر آباد کے عوام کا جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی سے اظہار تشکر 
حیدرآباد چندی رحمانی شاہی بازار،پشوری محلہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے عوام کئی برسوں سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم تھے
حق پرست عوامی نمائندوں نے ان علاقوں کے عوام کا پانی کا دیرانہ مسئلہ حل کر کے گھر گھر پانی کی فراہمی کو یقینی بنادیا ہے
ایم کیوایم نے ایسے لوگوں کو عوامی نمائندہ بنایا ہے جو حقیقت میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں
حیدرآباد ۔۔ 28فروری 2016ء 
حق پرست نمائندوں کی انتھک محنت اور کاوشوں سے حیدرآباد شاہی بازار چندی رحمانی،پشوری محلہ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اب ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی باقاعدہ شروع ہوچکی ہے ۔ پانی سے متاثرہ علاقوں کے عوام نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ایسے لوگوں کو عوامی نمائندہ بنایا ہے جو حقیقت میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، خصوصاً حیدرآباد چندی رحمانی شاہی بازار ،پشوری محلہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے عوام کئی برسوں سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم تھے مگر حق پرست عوامی نمائندوں نے ان علاقوں کے عوام کا پانی کا دیرانہ مسئلہ حل کر کے گھر گھر پانی کی فراہمی کو یقینی بنادیا ہے۔ جس پر حیدرآباد کے عوام قائد تحریک الطاف حسین ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی، حیدر آباد زون کے انچارج واراکین، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کے شکرگزار ہیں، خصوصاً متحدہ قومی موومٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے بے حد مشکور ومنمون ہیں جنہوں نے اپنے کارکنان کی تربیت عوامی خدمت کیلئے کی ہے جس کا ثبوت آج حیدر آباد میں متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی ہے ۔

7/19/2024 10:27:54 PM