Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیبرڈویژن کاسالانہ 29سالانہ کنونیشن 29فروری کوجناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پورے جوش وخروش سے ساتھ منایاجائیگا


لیبرڈویژن کاسالانہ 29سالانہ کنونیشن 29فروری کوجناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پورے جوش وخروش سے ساتھ منایاجائیگا
 Posted on: 2/27/2016
لیبرڈویژن کاسالانہ 29سالانہ کنونیشن 29فروری کوجناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پورے جوش وخروش سے ساتھ منایاجائیگا
لیبر کنونشن کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھرکے نجی اور سرکاری اداروں کے محنت کشوں میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے
نائن زیرو سمیت شہر کی اہم شاہراہوں اور عمارتیں برقی قمقموں اور ایم کیوایم کے پرچم سے سجائی گئی ہیں
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سالانہ لیبر کنونشن کے انتظامات اور تیاریاں مکمل
کراچی :۔۔۔27؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم لیبرڈویژن کا29سالانہ لیبرکنونیشن29فروری بروزپیرجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں پورے جوش وخروش اورجذبے کے ساتھ منایاجائیگا جس میںآزادکشمیرسمیت ملک کے پرائیویٹ ونیم سرکاری اور سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں شرکت کریں گے۔29ویں سالانہ کنونشن کے سلسلے میں ملک بھرکے محنت کشوں میں زبردست جوش وخروش پایاجارہاہے اوروہ پورے جوش وجذبے کے ساتھ لیبرکنونشن میں شرکت کی تیاریاں کررہے ہیں۔لیبرکنونیشن سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کرینگے ،لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی جانب سے زوروشورکے ساتھ کی جانے والی تیاریوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے جس میں جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف مرکز نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد ، ایم پی اے ہاسٹل ، مکا چوک،جناح گراؤنڈ سمیت اطراف کی گلیوں اور بلندعمارتوں کو برقی قمقموں،جھالروں او ر ایم کیوایم کے پرچم سے سجایا جارہاہے جبکہ لیبر ڈویژن کے ذیلی یونٹوں کی جانب سے پینا فلیکس اسکرینوں پربنی جناب الطا ف حسین کی خوبصورت تصاویربھی شہر کی اہم شاہراہوں اورچوراہوں پرآیزاں کردی گئیں ہیں جن پر انقلابی اشعار اور کلمات جلی حروف میں بھی تحریر ہیں۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کہف الواریٰ اورعادل خان نے جناح گراؤنڈعزیزآبادکادورہ کیااورلیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں جاری تیاریوں کوجائزہ لیا۔اس موقع پر لیبرڈویژن کے انچارج اسد کاظمی ودیگراراکین بھی موجودتھے۔

7/19/2024 10:23:40 PM